7

علامہ خادم حسین نقوی کی علمی،تبلیغی اور ترویج دین کے لئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سربراہ مدرسہ الامام المنتظر قم

  • News cod : 28426
  • 26 ژانویه 2022 - 15:20
علامہ خادم حسین نقوی کی علمی،تبلیغی اور ترویج دین کے لئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سربراہ مدرسہ الامام المنتظر قم
مدرسہ الامام المنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سنئیر استاد علامہ سید خادم حسین نقوی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہاکہ علامہ سید خادم حسین نقوی کی وفات ہم سب کو سوگوار کر گئی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ الامام المنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سنئیر استاد علامہ سید خادم حسین نقوی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہاکہ علامہ سید خادم حسین نقوی کی وفات ہم سب کو سوگوار کر گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے انتقال سے حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ایک بے لوث علمی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے اور انکی علمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

علامہ سید محمد حسن نقوی نے انکی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے، ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کئی عرصے سے تدریس سے وابستہ رہے، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28426