12

علامہ سید خادم حسین نقوی کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

  • News cod : 28429
  • 26 ژانویه 2022 - 15:41
علامہ سید خادم حسین نقوی کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
انہوں نے کہاکہ حجۃ الاسلام و المسلمین مرحوم علامہ سید خادم حسین نقوی کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، علامہ سید خادم حسین نقوی جامعہ المنتظر کے طالبعلم تھے اور پھر علمِ دین حاصل کرنے کے بعد جامعۃ المنتظر میں مثالی خدمات سرانجام دیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے بزرگ علامہ سید خادم حسین نقوی کے سانحہ ارتحال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حجۃ الاسلام و المسلمین مرحوم علامہ سید خادم حسین نقوی کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، علامہ سید خادم حسین نقوی جامعہ المنتظر کے طالبعلم تھے اور پھر علمِ دین حاصل کرنے کے بعد جامعۃ المنتظر میں مثالی خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے علمی حلقے میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا۔ان کی وفات دنیا اسلام کے لئے عظیم نقصان ہے۔انکی وفات پر تمام عقیدت مندوں اور لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

حوزہ علمیہ جامعة ا لمنتظر کے استاد علامہ خادم حسین نقوی آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم عرصہ نصف صدی سے درس و تدریس اور تبلیغ اسلام کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ جامعة المنتظر کے طالب علم رہے، قم المقدس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی حوزہ علمیہ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28429