7

علامہ سید مرید نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ کے دیگر اراکین کا سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

  • News cod : 30043
  • 24 فوریه 2022 - 12:43
علامہ سید مرید نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ کے دیگر اراکین کا سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس
مرحوم کے انتقال پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی سمیت علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، علامہ شبیر حسن میثمی و دیگر مرکزی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ مرحوم کے انتقال پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی سمیت علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، علامہ شبیر حسن میثمی و دیگر مرکزی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے قائدین نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے انتقال پر لواحقین سمیت پارٹی اراکین کو تعزیت پیش کی ہے اور مرحوم  کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنماؤں نے تعزیتی پیغام میں سینٹر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی ہے۔

یاد رہے مرحوم رحمان ملک نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں، وہ 1951 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔ان کا جسد خاکی ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے اور خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رحمان ملک پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کے رکن تھے، وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے، سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30043