8

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت

  • News cod : 30783
  • 06 مارس 2022 - 22:08
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دہشت گردی کے واقعے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عظیم سانحے پر پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں اور شیعوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دہشت گردی کے واقعے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عظیم سانحے پر پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں اور شیعوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب کے تعزیتی بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت نے مسلمانوں اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں کے دلوں کو زخمی کر دیا۔ یہ خونی سانحہ، داعشیوں کی جہالت اور جرم کا نتیجہ ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ عالم اسلام آج بھی اس ناسور کا شکار ہے اور جب تک تعلیم و تربیت کے ذریعے اس مقدس نما جہالت کی جڑوں کو کاٹا نہیں جاتا، ہمیں اس بے ثمر درخت کے ابھرنے اور جاہلوں کی جہالت کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہنا چاہئے۔

میں؛ پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے تمام مسلمانوں اور شیعوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے لئے صبر اور اجر کی دعا کرتا ہوں۔

مجھے امید ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مذہبی ادارے مجرموں کو سزا دینے، جرائم پیشہ گروہوں کو جڑ سے ختم کرنے اور اس کے اعادہ کو روکنے کے لئے اپنی تاریخی ذمہ داری پوری کریں گے۔

شریکِ غم: سید ابوالحسن نواب
رئیس چانسلر آف ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30783