16

علامہ قاضی نیاز نقوی کی ناگہانی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 3091
  • 29 اکتبر 2020 - 19:04
علامہ قاضی نیاز نقوی کی ناگہانی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزه ٹائمز | قاضی صاحب قبلہ کی ناگہانی وفات ملت جعفریہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان کی ملی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین،مہتمم جامعتہ المنتظر لاہور اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ قاضی صاحب قبلہ کی ناگہانی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے.

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ملت جعفریہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان کی ملی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خداوند کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3091