5

سپریم کورٹ کی کارروائی اور فیصلے بھی اردو میں ہونی چاہیں ، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 31190
  • 12 مارس 2022 - 12:41
سپریم کورٹ کی کارروائی اور فیصلے بھی اردو میں ہونی چاہیں ، علامہ ساجد نقوی
سپریم کورٹ کے فیصلے بھی قومی زبان اردو میں تحریر کرائے جانے چاہیں تاکہ سپریم کورٹ میں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد اور اردو زبان کا عملی استعمال و نفاذ ہو تا دکھائی دے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم روز اول سے اردو زبا ن کو اس کا آئینی و جائز حق دینے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں،سپریم کورٹ کے واضح حکم کے با وجود خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں،سپریم کورٹ کی کارروائی بھی اردو میں ہونی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی قومی زبان اردو میں تحریر کرائے جانے چاہیں تاکہ سپریم کورٹ میں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد اور اردو زبان کا عملی استعمال و نفاذ ہو تا دکھائی دے ۔

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آئین کے آرٹیکل 251 کے نفاذ سے گریز کیا جاتا رہاہے اور اب بھی یہی تاخیری حربے استعمال ہورہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے 2015 میں ملک میں ردو زبان کو نافذ کرنے اور دیگر صوبائی وعلاقائی زبانوں کی ترویج واشاعت سے متعلق حکم جاری کیا تھا لیکن وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے اس پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا ہے حکومت کو زیادہ وقت دینا مناسب نہیں عملدرآمدکرایا جائے ۔ علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ ہم منتظر ہیں کہ ملک میں قوانین کے ساتھ کیسز کے فیصلے بھی اردو میں دیئے جائیں تاکہ عوام کی اکثریت ان سے مستفید ہوسکے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31190