10

متنازع نصاب کو مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب ہی قبول ہوگا، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 31792
  • 21 مارس 2022 - 18:30
متنازع نصاب کو مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب ہی قبول ہوگا، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدارس کی مدیران کی طالبات کی تعلیم کیلئے خدمات کو سراہا اور زور دیا کہ دیگر علوم سے زیادہ قرآن و حدیث کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعة المنتظر لاہور میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں مدارس طالبات کی مدیران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طالبات کے تدریسی معاملات، امتحانات اور مدارس کو درپیش مشکلات کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس کو یکساں نصاب تعلیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اور واضح کیا گیا کہ متنازع نصاب کو مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب تعلیم ہی قبول ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدارس کی مدیران کی طالبات کی تعلیم کیلئے خدمات کو سراہا اور زور دیا کہ دیگر علوم سے زیادہ قرآن و حدیث کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔ اسی طرح اخلاق اور عقائد اسلام پر توجہ دے کر ہم آئندہ نسلوں کو حقیقی مسلمان بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات ہمارے پاس امانت ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ عوام کی رہنمائی کر سکیں۔ وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ، مجلس اعلٰی اور مجلس عاملہ کے اجلاس 22 مارچ منعقد ہوں گے۔ جبکہ 23 مارچ کو جامعتہ المنتظر کے 68 ویں سالانہ جلسے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31792