8

ایم اے ایجوکیشن کو ڈبل ڈگری کا درجہ دیدیا گیا

  • News cod : 35529
  • 22 ژوئن 2022 - 12:52
ایم اے ایجوکیشن کو ڈبل ڈگری کا درجہ دیدیا گیا
اب اساتذہ کو مستقلی اور ترقیوں کیلئے بی ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وفاق ٹائمز، چھ سال سے ترقی کے منتظر 2 لاکھ اساتذہ کی سنی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایم اے ایجوکیشن کو ڈبل ڈگری کا درجہ دے دیا، اب ایم اے ایجوکیشن کو تعلیمی ڈگری کیساتھ پروفیشنل ڈگری بھی تصور کیا جائے گا۔ اب اساتذہ کو مستقلی اور ترقیوں کیلئے بی ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھ سال سے ترقیوں کے منتظر 2 لاکھ اساتذہ کی سنی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایم اے ایجوکیشن کو ڈبل ڈگری کا درجہ دے دیا ہے۔ اب ایم اے ایجوکیشن کو تعلیمی ڈگری کیساتھ پروفیشنل ڈگری بھی تسلیم کیا جائے گا۔

آئندہ ایم اے ایجوکیشن کرنیوالے اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری پروفیشنل تصور نہ کرنے کے باعث اساتذہ 6 سال سے ترقیوں کے منتظر تھے۔ گذشتہ 6 ماہ کے دوران 500 اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار تھیں۔ فیصلے کے بعد ایم اے ایجوکیشن اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی جائیں گی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق ایم اے ایجوکیشن کو پروفیشنل ڈگری کا درجہ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس فیصلے سے اساتذہ کو فائدہ پہنچے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35529