4

اقوام متحدہ نے کشمیر فلسطین ایشوز کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 35789
  • 03 جولای 2022 - 18:05
اقوام متحدہ نے کشمیر فلسطین ایشوز کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، علامہ محمد افضل حیدری
انہوں نے کہا امت مسلمہ کو کشمیر اور فلسطین میں جاری بھارتی اور اسرائیلی فوج کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے ۔تمام اسلامی ممالک پر دونوں ریاستوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی قرض ہے، جسے اب ادا ہونا چاہیے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم سے مٹایا نہیں جا سکتا ۔ کشمیری رہنما یاسین کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ان کی خاندان سے ملاقات کروائی جائے۔ یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سنا کر بھارت کا اعتراف شکست ہے ۔عالمی برادری خاص طور پر امت مسلمہ، کشمیرکی جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کریں۔ دنیا بھر کے حریت پسند ، کشمیر ی رہنما کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا 1947ءسے جاری جدوجہد آزادی بہت جلد کامیاب ہوگی ،عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افسوس انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیمیں اورادارے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم سے نظریں چرا رہے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔توہین رسالت کے واقعات ہورہے ہیں، مگر عدلیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا امت مسلمہ کو کشمیر اور فلسطین میں جاری بھارتی اور اسرائیلی فوج کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے ۔تمام اسلامی ممالک پر دونوں ریاستوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی قرض ہے، جسے اب ادا ہونا چاہیے ۔ کشمیر اور فلسطین اس دنیا میں پرانے مسائل ہیں ، جنہیں اقوام متحدہ نے حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔حتیٰ کہ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ کئی مسلم ممالک بھی بھارت اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35789