2

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود ڈومکی کا دورۂ ژوب

  • News cod : 35854
  • 06 جولای 2022 - 16:25
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود ڈومکی کا دورۂ ژوب
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تنظیمی دورے پر ژوب پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے مرکزی امام بارگاہ ژوب میں مومنین کرام اور تنظیمی کارکنوں سے ملاقات کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تنظیمی دورے پر ژوب پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے مرکزی امام بارگاہ ژوب میں مومنین کرام اور تنظیمی کارکنوں سے ملاقات کی ہے۔

تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین ملک گیر جماعت کی حیثیت سے ملک بھر کے مومنین کو ایک لڑی میں پرونے کا کام کر رہی ہے۔ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں ایم ڈبلیو ایم نے تسبیح کے دانوں کی طرح ملک بھر کی ملت کو ایک لڑی میں پرویا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مومنین کرام اپنی نمائندہ جماعت میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عزاداری کے خلاف رکاوٹیں قبول نہیں ہیں اور محرم الحرام سے قبل ملک بھر میں امن و اتحاد کے علمبردار علماء کرام پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ امن و اتحاد کے داعی علماء کرام کی دینی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کی کاوشوں سے استفادہ کرے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان کو مجلس وحدت المسلمین کا مضبوط قلعہ بنائیں گے اور ملت جعفریہ کے جائز حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما آغا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان کے جن پندرہ اضلاع میں مومنین آباد ہیں ان تمام اضلاع میں مجلس وحدت المسلمین کا مضبوط تنظیمی نیٹ ورک بنائیں گے۔

اجلاس کے آخر میں شرکاء کی باہمی مشاورت سے برادر سبطین علی برادر رفیق حسین اور برادر دُر یمن کو ایم ڈبلیو ایم ضلع ژوب کے لئے ضلعی آرگنائزر مقرر کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35854