22

عالمی یوم علی اصغرؑ پر ایران سمیت مختلف ممالک میں ننھے مجاہد کی یاد میں اجتماع

  • News cod : 36991
  • 05 آگوست 2022 - 16:44
عالمی یوم علی اصغرؑ پر ایران سمیت مختلف ممالک میں ننھے مجاہد کی یاد میں اجتماع
عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 20 سال سے عالمی سطح پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے آج بروز جمعہ ایران کے تقریبا 7 ہزار 500 شہروں، دیہاتوں اور دنیا کے 45 ممالک میں منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 20 سال سے عالمی سطح پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔
عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام ایران کے علاوہ پاکستان، ہندوستان، بحرین، عراق، سعودی عرب، ترکیه، افغانستان سمیت دنیا کے 45 ممالک میں منعقد ہوئے اور منعقد ہو رہے ہیں۔

محرم الحرام کے پہلے جمعے کو کربلا کی مظلومیت و معصومیت کا استعارہ سمجھے جانے والے طفل شیر خوار، ابنِ الحسین (ع) حضرت علی اصغر علیہ السلام کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ عالمی شکل اختیار کر چکی اس مناسبت کے موقع پر مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو اپنے زمانے کی حجت خدا، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی نصرت و مدد کی نیت سے تیار کرتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند اپنے امام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36991