4

کراچی میں قومی یکجہتی کنونشن برائے ردِ فساد، توہین صحابہ ترمیمی بل مسترد

  • News cod : 43369
  • 27 ژانویه 2023 - 16:54
کراچی میں قومی یکجہتی کنونشن برائے ردِ فساد، توہین صحابہ ترمیمی بل مسترد
رکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے "قومی یکجہتی کنونشن برائے ردِ فساد" منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے سرپرستِ اعلی و معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی جبکہ کنونشن سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز ،مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے “قومی یکجہتی کنونشن برائے ردِ فساد” منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے سرپرستِ اعلی و معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی جبکہ کنونشن سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ اس موقع پر دیگر مقررین میں مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی، علامہ اسد شاکری، غفران مجتبیٰ نقوی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ کنونشن میں جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضا، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ جعفر سبحانی سمیت علماء کرام و ذاکرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کنونشن میں رہنماؤں کی جانب سے فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء کو مسترد کیا گیا اور چیئرمین سینیٹ و ارکینِ ایوانِ بالا اور صدرِ مملکت عارف علوی سے مطالبہ کیا گیا کہ اس بل کو منظور نہ ہونے دیا جائے ورنہ ہر نوع کی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43369