12

کورونا کے دنوں نرسوں کی جدوجہد نے انہیں لوگوں میں پہلے سے کہیں زیادہ عزیز بنا دیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

  • News cod : 5988
  • 20 دسامبر 2020 - 17:06
کورونا کے دنوں نرسوں کی جدوجہد نے انہیں لوگوں میں پہلے سے کہیں زیادہ عزیز بنا دیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی
حوزہ ٹائمز|ہمارے عزیز نرسوں نے کورونا کے دنوں معمول سے کہیں زیادہ مشکل اور پریشان کن حالات میں بہت اچھا کردار ادا کیا اور انہوں نے ایسے مناظر اور سرگرمیاں دکھائیں جو واقعتاً حیرت انگیز ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج (اتوار) کو سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا کی ولادت اور یوم نرس کی مناسبت سے ایک براہ راست خطاب میں تمام نرسوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نرسوں کو رحمت کا فرشتہ قرار دیا اور کہا کہ ہمارے عزیز نرسوں نے کورونا کے دنوں معمول سے کہیں زیادہ مشکل اور پریشان کن حالات میں بہت اچھا کردار ادا کیا اور انہوں نے ایسے مناظر اور سرگرمیاں دکھائیں جو واقعتاً حیرت انگیز ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا کے دوران دنیا سے رخصت کر جانے والے نرسوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مریضوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی میں نرس کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریض کی جسمانی تندرستی کے حوالے سے نرس ڈاکٹروں کے مددگار ہے ، ڈاکٹر کتنا ہی قابل اور توانا ہی کیوں نہ ہو ، نرس کی عدم موجودگی سے مریضوں کی جسمانی تندرستی مشکل ہوسکتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ روحانی مدد کے معاملے میں ایک مسکراہٹ یا حسن سلوک اور ایک بات کرنے والے نرس در حقیقت مریض کی ذہنی پریشانی کو دور کر دیتے ہیں اور یہ اسلام کی اعلی اقدار میں سے ایک ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزید کہا کہ نرسوں کی خدمات حاصل کرنا بھی ایک ضروری اور بہت اچھا اقدام ہے جس کی سنجیدگی سے کوشش کرنی چاہیے اور نرسوں کے لئے سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں تاکہ نرس بحفاظت کام کر سکے اور ان کے اہل خانہ بھی مطمئن ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5988