9

فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ڈاکٹر عبدالغفور راشد

  • News cod : 6251
  • 25 دسامبر 2020 - 0:35
فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ ٹائمز|نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے ۔تلخ حقیقت ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی اور انتشار نے اسلامی قوت کو کمزور کیا ہے۔ مسلمانوں کو باہر سے نہیں، اندر سے نقصان پہنچایا گیا، جس کی وجہ سے بے دریغ مارا گیا ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے ۔تلخ حقیقت ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی اور انتشار نے اسلامی قوت کو کمزور کیا ہے۔ مسلمانوں کو باہر سے نہیں، اندر سے نقصان پہنچایا گیا، جس کی وجہ سے بے دریغ مارا گیا ہے ۔مسلمانوں کے درمیان انتشار کی بنیاد فرقہ واریت ہے ۔ یمن ہو شام یاعراق ، یہاںہونے والی لڑائیاں میں فرقہ واریت کی بنیاد پر لڑی گئیں۔جبکہ افسوس یہ بھی ہے کہ ان لڑائیوں میں اسلامی فرقوںکے افراد کو ہی ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا گیا لیکن مجموعی طور پر نقصان امت مسلمہ کا ہی ہوا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اسلامی فرقے اور ممالک اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پروفیسر عتیق اللہ عمر ،مولانا محمد سعید کلیروی،مولانا عمران عریف ، مولانا صادق ،مولانا ابرار ظہیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کی سربلندی اورمسلمانوں کے اتحاد کے لئے کوشاں رہیں گے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ فرقہ واریت ناسور اور ملکی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے ۔عالمی سطح پر مسلمانوں کے درمیان نفرت اور انتشار کا شکارہونے کی وجہ سے فلسطین، کشمیر، روہنگیا اور دیگرکئی ممالک میں دشمن ہمیں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور کسی صورت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وحدت و اتحاد کی قوت کے ساتھ فلسطین اور بیت المقدس کو آزاد کر وائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6251