14

بلوچستان میں ہزارہ مزدورں کی کلنگ کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری

  • News cod : 7244
  • 06 ژانویه 2021 - 12:48
بلوچستان میں ہزارہ مزدورں کی کلنگ کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری
بلوچستان کے علاقےمچھ میں 11 کان کنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی دھرنے جاری ہو گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ہزارہ مزدورں کی کلنگ کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد، کراچی ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال میں لوگ گھروں سے نکل آئے۔

دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ ایک سال سے دہشت گردی کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے، آج کوئٹہ میں شدید سردی میں شہدا کے ورثا لاشیں لے کر بیٹھے ہیں، لوگ کب تک کٹتے رہیں گے، کیوں دہشت گردی کا مستقل سر نہیں کچلا جاتا؟ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ داعش کو افغانستان اور پاکستان میں لارہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم ایسے وزراء اور مشیروں سے ہوشیار رہیں جو انہیں غلط سمت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے لوگ مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دینگے۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7244