7

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے بغداد میں دہشت گردی کی شدید مذمت

  • News cod : 8737
  • 22 ژانویه 2021 - 1:57
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے بغداد میں دہشت گردی کی شدید مذمت
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بغداد عراق میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بغداد عراق میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر بغداد کے علاقے الطیران میں بم دھماکے کرکے دسیوں بے گناہ شہریوں کو ان کے خون میں نہلا دیا ہے اور اس المناک واقعے سے ہر باضمیر انسان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس المناک سانحے پر عراقی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

عراقی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے طائران اسکوائر میں بازار میں یکے بعد دیگرے 2خودکش حملوں میں 30 افراد شہید اور 73 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور بازار میں داخل ہوا اور طبیعت خراب ہونے کا بہانا بنایا جس پر جیسے ہی لوگ حملہ آور کے گرد جمع ہوئے، اس نے دھماکے سے خود کو اڑالیا جب کہ دوسرے حملہ آور نے اس وقت دھماکے سے خود کو اڑایا جب لوگ امدادی کاموں کے لیے جمع ہوئے۔
عراقی حکام کے مطابق 3 سال قبل جنوری 2018 میں طائران اسکوائر میں خود کش حملے کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ آج ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8737