18

بلتستان کے معروف عالم دین آغا سید عنایت حسن الموسوی کی یاد میں قم میں “سیمنار تجلیل علم و عالم” منعقد

  • News cod : 8812
  • 22 ژانویه 2021 - 19:21
بلتستان کے معروف عالم دین آغا سید عنایت حسن الموسوی کی یاد میں قم میں “سیمنار تجلیل علم و عالم” منعقد
حسینیہ بلتستانیہ قم میں بلتستان (گول )کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مرحوم آغا سید عنایت حسن الموسویآغا سید عنایت حسن الموسوی کی دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف تنظیموں اور انجمنوں کی شراکت سے ایک عالیشان پروقار سیمنار منعقد کیا گیا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ بلتستانیہ قم میں بلتستان (گول )کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مرحوم آغا سید عنایت حسن الموسویآغا سید عنایت حسن الموسوی کی دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف تنظیموں اور انجمنوں کی شراکت سے ایک عالیشان پروقار سیمنار منعقد کیا گیا جس میں قم کےعلماء اورطلاب کی کثیرتعدادنےشرکت کی.

پروگرام کاآغاکلام الہی سےہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت معروف قاری برادر فضل احمد صابری (آف نرو)نے حاصل کی اور نعت اورترانہ برادر مختارثقفی اور یداللہ عزیزی نے پیش کیئے سیمینارسےخطاب میں علمائے کرام نے آپ کی دینی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالی اور آپ کو خراج تحسین پیش کیا آغا مرحوم کی دینی اورسماجی خدمات کے مختلف پہلوؤں بالخصوص قضاوت میں آپ کی خدمات پر روشنی ڈالنے کے لئے مقالہ نویسی کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں قم اور پاکستان سے 23مقالہ نگاروں نےمختلف موضوعات پر مقالات لکھے

مقالہ نگاروں میں سے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کو شیلڈ کے ساتھ نقدی انعامات دیئے گئے اور ان تمام شرکت کرنے والے مقالہ نگاروں کو شیلڈ اور انعامات کےذریعے حوصلہ افزائی کی گئی۔

اور ان تمام مقالات کو ایک مجلے کی صورت میں جمع کرکے “مجلہ عنایت حق” کےنام سے منظرعام پرلایاگیا۔

پروگرام کےناظم اعلی قبلہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید موسوی اور پروگرام کے آرگنائزر شیخ حسن صانعی نے بھی آپ کی خدمات پر روشنی ڈالی آغامرحوم کےفرزندارجمند حجت الاسلام والمسلمین آغاسیدمحمدعلی شاہ موسوی کاپیغام بھی آپ کے نواسے قبلہ سید محمود موسوی سرباز نےپڑھ کرسنایااور انہوں نےعلماءکرام اور شرکاء اورمنتظمین کاشکریہ بھی آدا کیا ۔پروگرام کے خطیب قبلہ سید جواد موسوی حسین آبادی نے مرحوم کی خدمات کوخراج تحسین کرنےکےساتھ روشنی ڈالی اور کہا کہ ان بزرگوں کی سیرت اور تبلیغ کی روش اور اتحاد بین المسلمین کےلئے خدمات ہمارے لیے قابل تقلید اور مشعل راہ ہیں۔

مقررین نے بلتستان میں تمام مسائل کو شرعی وفقہی نکتہ نگاہ سے حل وفصل کرنے کے لیے بلتستان کے علما کے کردار کو سراہا جو کسمپرسی اور مشکلات کے باوجود عوام کے مسائل کو شریعت کے تحت حل کرنے میں کوشاں رہے۔

معروف عالم سید جواد موسوی نے بلتستان کے عوام کی علما ودین دوستی اور دینداری اور ہمیشہ سے اپنے مسائل کو علما کے سامنے حل وفصل کرنے کے نیک سیرت وکردار کوپورے پاکستان میں منفرد قرار دیتے ہوئے اس کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

دیگر مقررین نے بھی سابقہ مرحوم علما کے شرعی اصولوں کی روشنی میں حل اختلاف،اصلاح بین الناس اور اجرائے احکام الہی کی کوششوں کو سراہا۔

سیمنار میں بلتستان میں شرعی عدالتوں کے قیام خصوصا احوال شخصیہ میں فقہی نظریہ کی ضرورت اور اہمیت،مروجہ عدالتوں کے مسائل کے حوالے سے مقالہ نگاروں نے تحقیقی مقالات اور جدید نظریات پیش کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8812