صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























ایران وزیر خارجہ، ایران کی طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا بھرپور جواب دیں گی، خلیج فارس کی تاریخ بیرونی جارح قوتوں کے عبرتناک انجام کی متعدد داستانوں سے بھری پڑی ہے،
مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق اور ظالم جابر صیہونی ریاست کیخلاف آواز بلند کرنا ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطین میں نمازیوں اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، عالمی اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے ظلم کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق، مغربی کابل کے ضلع دشت برچی کے علاقے چہل دختران میں واقع سید الشہدا گرلز اسکول کے سامنے تین دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد شہید اور پچھتر زخمی ہوگئے۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کو کیوں اسرائیلی جارحیت نظر نہیں آتی، اسرائیل نے ظلم و بربریت کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جن کی مثالیں ڈھونڈے نہیں ملتیں۔
پوری دنیا کی طرح یمن کے ملسلمانوں نے بھی یوم القدس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر قدس کے غاصبوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے جائز حق کے لئے ملت فلسطین کی جدوجہد اور قدس سے عدم لاتعلقی پورے استقامتی محاذ کو قانونی حیثیت عطا کرتی ہے اور جو کچھ اس وقت فلسطین میں ہورہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتے، اس مشکل صورتحال میں ظالموں کے شکنجے میں پھنسے مظلوموں کی حمایت اپنا شرعی وظیفہ سمجھ کر انجام دیں، اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔
آج جمعۃ الوداع کو بعد از نماز ظہرین مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔