10ژوئن
محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو خطہ چھوڑ دیں، عراقچی کا سخت انتباہ

محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو خطہ چھوڑ دیں، عراقچی کا سخت انتباہ

ایران وزیر خارجہ، ایران کی طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا بھرپور جواب دیں گی، خلیج فارس کی تاریخ بیرونی جارح قوتوں کے عبرتناک انجام کی متعدد داستانوں سے بھری پڑی ہے،

04آوریل
علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور

علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور

مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ گمبٹ، ضلع خیرپور میرس کے پرنسپل حجۃ الاسلام عطا محمد باقری نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم، آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر، آیت اللہ مدرس افغانی کے نامور شاگردوں میں سے تھے.

03آوریل
علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ علامہ شیخ نوروز علی نجفی کا انتقال ملک و ملت کے لئے بڑا سانحہ ہے،مرحوم علم و تحقیق کے میدان میں نمایا مقام رکھتے تھے، ان کے انتقال سے علمی دنیا میں بڑا خلا ء پیدا ہوگیا ہے۔

03آوریل
بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی انتقال کرگئے

بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی انتقال کرگئے

پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور مدرسہ جعفریہ کراچی کے پرنسپل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز علی نجفی طویل علالت کے بعد آج بعدنمازفجر انتقال گئے ہیں. 

02آوریل
اسرائیل انسانیت کے لئے بہت خطرناک ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

اسرائیل انسانیت کے لئے بہت خطرناک ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ جو ship اٹکائی گئی تھی سوئس کینال میں یہ اسرائیل اور انڈیا کی ملی بھگت تھی۔ اس سے مصر کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا۔ اور اسرائیل چاہتا ہے کہ ایک اور کینال وہ اپنی طرف کھود دے تاکہ یہاں کا فائدہ اپنی طرف لے جائے۔ اب دیکھیں کہ یہاں شپ پھنسی ہے اور وہاں انہوں نے اعلان کردیا کہ ہم ایک اور ٹنل بنانے جا رہے ہیں۔ دنیا بے وقوف نہیں ہے۔ اسرائیل دس سال سے اس کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

02آوریل
امام زمانؑ کا وجود سراسر فیض، برکت،عطا اور فائدہ مند ہے،پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد

امام زمانؑ کا وجود سراسر فیض، برکت،عطا اور فائدہ مند ہے،پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد

پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد خانم فرحانہ گلزیب صاحبہ نے کہا کہ جس طرح دنیا ظلم و جور سے بھری ہے اسی طرح عدل و انصاف سے بھر جائے گا۔ ہر انسان کسی نجات دہندہ کا منتظر ہے ہر کوئی امن کا خواہاں ہے یقیناً امام زمین والوں کے لئے امان ہیں۔

01آوریل
علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل تھے، علامہ افضل حیدری

علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل تھے، علامہ افضل حیدری

اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ افضل حیدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ علم و عمل کا امتزاج انسانی ارتقاء میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے اور قاضی مرتضیٰ مرحوم و مغفور علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل ایسی شخصیت تھے جنہیں ہم بھلانا بھی چاہیں تو بھلا نہیں سکتے ۔

01آوریل
کراچی میں مہدویت نجات بشریت سیمینار و تقریب حلف برداری

کراچی میں مہدویت نجات بشریت سیمینار و تقریب حلف برداری

، ولادت حضرت صاحب العصر و الزمان (عج) کے موقع پر ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام ’’مہدویت نجات بشریت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار اور نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری مسجد و امام بارگاہ سیدالشہدا (ع) اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔

01آوریل
لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے 2 اپریل سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے 2 اپریل سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے رہنماؤں اور خانوادہ اسیران ملت جعفریہ نے اعلان کیا ہے کہ 2 اپریل بروز جمعہ کراچی سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے، کراچی میں تاریخی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جو تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

30مارس
چین ایران معاہدہ طاقت کے توازن میں قابل تحسین اقدام ،پاکستان بھی شامل ہو، پیر معصوم نقوی

چین ایران معاہدہ طاقت کے توازن میں قابل تحسین اقدام ،پاکستان بھی شامل ہو، پیر معصوم نقوی

پیر معصوم نقوی نے عرب ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی کاسہ لیسی کی بجائے، ایران سے اپنے تعلقات کو معمول پر لائیں۔ انہیں استعماری ممالک کی بلیک میل سے نجات مل جائے گی۔ مضبوط ایران امریکہ کی موت اور عرب ممالک کی خوشحالی کا پیغام ہوگا۔