09آوریل
حالات زندگی و شهادت شہید صدر

حالات زندگی و شهادت شہید صدر

آپ حیرت انگیز طور پر صرف 20سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو چکے تھے،انہی سالوں کے دوران شہید باقر الصدر کے افکارات پر مشتمل معروف کتابیں ہمارا فلسفہ ،اسلامی اقتصادیات المعروف اقتصادنا،شائع ہوئیں جو آج بھی اسلامی اور خارجی حلقوں میں ایک سند کی حامل ہیں

25می
سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے، علامہ عارف واحدی

سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے، علامہ عارف واحدی

علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ میں سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر موجود تھے۔

25می
ہم راہ جہاد و استقامت میں فلسطینی مجاہدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رہبر معظم انقلاب

ہم راہ جہاد و استقامت میں فلسطینی مجاہدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رہبر معظم انقلاب

حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ اور تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ کے مراسلوں کے جواب میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمارے دل جنگ اور جدوجہد کے میدانوں میں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ حتمی اور فیصلہ کن فتح و کامیابی کا مشاہدہ کریں گے۔

25می
روزانہ سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

روزانہ سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ توبہ میں تاخیر کرنا بہت بڑے گھاٹے کا سبب ہو سکتا ہے،کیونکہ ممکن ہے انسان کو کسی بھی موت آئے اور اس کو توبہ کا موقع ہی نہ ملے۔

25می
سخاوت کی اہمیت کے بارے میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حیرت انگیز روایت

سخاوت کی اہمیت کے بارے میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حیرت انگیز روایت

حوزہ علمیہ قم کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیغمبر اکرم ﷺ کے فرمان کی روشنی میں عبادتوں کے قبول ہونے کی علامت یہ ہے کہ وہ عبادت انسان کو گناہوں سے باز رکھتی ہے ، انسان کے اندر مزید عبادت و بندگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

25می
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج انتقال کرگئے

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج انتقال کرگئے

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے عالم دین، مدرسہ الامام المنتظر عج کے معاون اجرائی و رفاہی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے معاون حجۃ الاسلام مولانا حیدر علی مہدوی آج قم المقدسہ ایران میں وفات پاگئے ہیں۔

23می
مٹھی بھر خارجی گروہ ہمیں دھمکانے کی جرات نہیں کر سکتا، علامہ سبطین سبزواری

مٹھی بھر خارجی گروہ ہمیں دھمکانے کی جرات نہیں کر سکتا، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلام آباد کے ایک فسادی مولوی کی طرف سے ملت جعفریہ کو دھمکی پر مبنی شرانگیزویڈیو پیغام کی طرف حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورامن و امان کی ذمہ دار ایجنسیوں کو متوجہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مٹھی بھر خارجی گروہ ہمیں دھمکانے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

23می
وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے خلاف ہے، علامہ محمد افضل حیدری

وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے خلاف ہے، علامہ محمد افضل حیدری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے،جسے تمام اسلامی مکاتب فکر کی قیادت مسترد کر چکی ہے ۔ کسی مسجد ،مدرسہ یا امام بارگاہ کے لیے وقف جگہ پر اس کے طے شدہ مقصد کے علاوہ کسی کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا۔

23می
نیل سے فرات کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہوگیا، آیت اللہ بوشہری

نیل سے فرات کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہوگیا، آیت اللہ بوشہری

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ آج، سفاک اور دہشت گرد صہیونیوں کو تحریک حماس،تحریک جہاد فلسطین اور کرانہ باختری کے اتحاد و وحدت کے نتیجے میں شکست کی تلخیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آج،فتح و کامرانی کی وجہ سے غزہ کے مظلوم اور صابر عوام کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو ٹپک رہے ہیں۔

22می
فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی، علامہ شبیر میثمی

فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی، علامہ شبیر میثمی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فلسطین والوں نے کیسا بھرپور جواب دیا۔ لوگ چھوٹے مولوی کے خلاف باتیں کرتے ہیں تاکہ بڑوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن جو تقویٰ والا ہوتا ہے ان کے راستے کھلتے جاتے ہیں۔ امام خمینی، رہبر معظم اور مراجع عظام کا تقوی ہے کہ آج فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی۔ ان کے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ رہے ہیں۔ میری اطلاع کے مطابق ان کے ایک منسٹر بھی بھاگ چکے ہیں۔ یہ لوگ بزدل ہیں، ان کے سامنے اسلحہ سے زیادہ ایمان کارگر ہے۔