صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























نہایت اعلیٰ پایہ کے مرجع تقلید، آیت اللہ حاج شیخ اسحاق فیاض طاب ثرٰہ کے انتقال کا افسوسناک خبر سن کر مجھے شدید رنج و غم ہوا ہے،میں اس دردناک موت پر حوزہ علمیہ نجف اشرف، ان تمام مقلدین اور معتقدین بالخصوص افغانستان کی مظلوم اور صابر قوم، اور ان کے معزز خاندان سے تعزیت پیش کرتا ہوں
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ خمس سادات کا حصہ ہے۔ جس کا حکم قرآن نے دیا ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی دینی درسگاہ سلطان المدارس سرگودھا کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور اور دوسری نشست میں خطاب کرتے ہوئے تاریخ اسلام میں علماء تشیع کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی
آیۃ اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے معاشیات کے ماہر حجۃ الاسلام والمسلمین سید عباس موسویان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حوزہ ہائے علمیہ کو ایک اعلی مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں تو طلباء کو مختلف شعبوں میں داخل ہونا چاہئے۔مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین سید عباس موسویان کا خیال تھا کہ معاشی فقہ کی موجودہ صورتحال کو مطلوبہ نتائج تک پہنچانے کے لئے ایک ایسا حل پیش کرنے کی ضرورت ہے جو فقۂ جواہری اور فقہاء کے مشہور فتووں پر مبنی ہو۔
مدرسہ سبطین الدینیہ نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ فقیہ اہل بیت سماحة السيد محمد سعيد الحكيم قدس الله سرہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے آج ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر سردار حسین اشتری سے ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اسلامی نظام کو تباہ کرنے کے مقصد سے مختلف امور میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،کہا کہ امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے اور دیگر پیش رفت اور ترقیاتی منصوبے امن و امان کے سائے میں امکان پذیر ہیں۔
صدر وفاق المدار س الشیعہ اورپرنسپل جامعتہ المنتظر آیت اللہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ محترمہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت محسن پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوارہے۔
انہوں نے کہاکہ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی، حق گوئی اور حق کی سیاست کا علم بلند کیا، آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائے گا، مرحوم نے ریاست آزاد کشمیر کے عوام کی جو خدمت کی ہے، وہ ناقابل فراموش ہے۔
علمائے فلسطین پر مشتمل وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات میں انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مشکل اوقات میں امت مسلمہ خاص کر مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آوازیں بلند کی اور ان کا ساتھ دیا ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ مراجع عظام فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے والوں میں ہمیشہ آگے رہے ہیں۔
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں علماء فلسطین پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نجف اشرف پہلے کی طرح ہمیشہ فلسطین کے ساتھ رہے گا اور ان شاء اللہ ہم مسجد اقصی کو آزاد کرائیں گے۔