27جولای
زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ

زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ

زائرینِ حسینی، طاقت اور استحکام، خون کا بدلہ دشمنوں سے، خوفناک انجام ثابت، کتائب سید الشہداء،

16ژانویه
امریکہ کی جانب سے حرم امام رضا علیہ السلام پر  بھی پابندی عائد

امریکہ کی جانب سے حرم امام رضا علیہ السلام پر بھی پابندی عائد

یادرہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سے نکلنے کے بعد سے ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے ایران کے خلاف جھوٹے بہانوں کی بنا پر متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں

16ژانویه
ماں‘ بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے مثالی شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ ہیں،قائدملت جعفریہ پاکستان

ماں‘ بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے مثالی شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ ہیں،قائدملت جعفریہ پاکستان

ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کی ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسول اکرم ہے اور قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر گرامی کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پیغمبر اکرم کی اپنی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خواتین عالم کے لئے ماں‘ بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات گرامی ہے۔

16ژانویه
حضرت زہرا (س) کی زندگی ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حضرت زہرا (س) کی زندگی ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں بی بی کی سیرت کے چند پہلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے۔

16ژانویه
حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں، علامہ سید جواد موسوی

حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں، علامہ سید جواد موسوی

حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد موسوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں” کو ثر “ ایک عظیم جامع ااور وسیع معنی رکھتا ہے۔اوروہ” خِیرکثیر و فراداں ہے“ او ر اس کے بہت زیادہ مصادیق ہیں۔ لیکن بہت سے بزرگ شیعہ علماء نے واضح ترین مصادیق میں سے ایک مصداق” فا طمہ زہرا“( سلام اللہ علیہا) کے وجود مبارک کو سمجھا ہے۔

16ژانویه
خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت (س) کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا، علامہ سید محمد حسن نقوی

خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت (س) کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا، علامہ سید محمد حسن نقوی

مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے ایام شہادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔اہلبیت علیہم السلام کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔

16ژانویه
حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شناخت و معرفت کی ضرورت ہے، مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم

حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شناخت و معرفت کی ضرورت ہے، مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم

انہوں نے کہا کہ امام مہدی عج فرماتے ہیں: وفی ابنۃ رسول اللہ لی اسوۃ حسنۃ (بحار، ج53؛ص 178) یعنی بلاشبہ رسول اللہ کی بیٹی میں میرے لیے شایستہ الگو و اسوہ ہے۔ امام زمانہ عج کی کلام سے واضح ہورہاہے کہ حضرت زھراء کا کیا مقام ہے کہ جو ایک حجت َخدا کے لیے بھی اسوہ ہیں۔اسی لیے روایات میں آیا ہے کہ نحن حجۃ اللہ علی الخلق و فاطمۃ حجۃ اللہ علینا یعنی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سب اماموں پر حجت خدا ہیں۔

16ژانویه
سی پیک کی نئی شاہراہ یارقند سے براستہ شغرتھنگ اسلام آباد خطے کی تقدیر بدلنے والے تاریخی منصوبے پر اسی سال کام شروع ہوگا، مراد سعید کی کاظم میثم سے گفتگو

سی پیک کی نئی شاہراہ یارقند سے براستہ شغرتھنگ اسلام آباد خطے کی تقدیر بدلنے والے تاریخی منصوبے پر اسی سال کام شروع ہوگا، مراد سعید کی کاظم میثم سے گفتگو

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید سے انکے دفتر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

16ژانویه
موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے غاصبین اورظالموں کوعراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدورکی ستائش کرتےہوئے انھیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت کی اور اس دور کوعظیم دورسےتعبیر کیا۔

15ژانویه
فضیلت کا معیار تقویٰ ،مردوں کی عورتوں پر برتری اسلامی تعلیمات میں ثابت نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

فضیلت کا معیار تقویٰ ،مردوں کی عورتوں پر برتری اسلامی تعلیمات میں ثابت نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام میں عورت کے مقام و منزلت کو ترجیح دی گئی ہے۔ کسی بھی لحاظ سے عورت مرد سے کم درجہ کی نہیں۔ فضیلت کا اصل معیار تقویٰ ہے لیکن مردوں کی بطور ِ خاص عورتوں پر کوئی فضیلت یا برتری اسلامی تعلیمات میں ثابت نہیں ہوتی۔مرد جس قدر بھی نیک و پارسا ہو جب تک اسے عورت کا ساتھ نصیب نہ ہو یعنی شادی نہیں ہوگی ،اس کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔