رہبر شہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای جامع شخصیت کے مالک اور بہترین کمانڈر
























اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب، جارح طاقتوں پر پردہ ڈالنے سے قانونی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے ایرانی مندوب، سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 (2026)، بین الاقوامی قانون کے تحت دفاعِ مشروع کا حق، اور خلیج فارس و آبنائے ہرمز میں اٹھائے گئے اقدامات شامل ہیں،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا پر پاکستان اور ازبکستان کا موقف ایک ہے، دو مغربی ممالک نے پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی، ناموس رسالتﷺ پر مسلم ممالک کو مل کر مہم چلانی چاہیئے۔
اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کی فعالیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ کا معاشرہ اسی لیے ہم سے آگے ہے کہ وہاں برائی کو دبایا جاتا ہے اور اچھائی کو فروغ دیا جاتا ہے، ان کی اخلاقیات ہم سے بہت آگے ہیں۔
معزز مہمان نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی
مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔
تہران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ کیا اور اس انٹرنیشنل علمی ادارے کے مدیران سے ملاقات کے دوران کہاکہ قم شہر گرانقدر فرہنگی اور تاریخی ورثے کا حامل ہے اور حضرت معصومہ(س) کا حرم تمام مسلمانوں کے نزدیک انتہائی بلند مقام او رمنزلت رکھتا ہے۔
پاکستان میں ایرانی سفیر ’’سید محمد علی حسینی‘‘ نے صوبہ پنجاب میں واقع ایک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب میں کہاکہ ایران پاکستان تجارت میں قومی کرنسی کے استعمال کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی بنک آف ایران نے پاکستان کو ایک مسودہ پیش کیا ہے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے دورے سے قبل امریکا کی جانب سے ایک اعلی سطح کا رابطہ کیا گیا تھا، اور پاکستان سے امریکا نے معصومانہ سوال کیا تو ہم نے موٴدبانہ جواب دے دیا، پاکستان کا مؤقف جوں کا توں رہا اور کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے غلط لگتا تھا کہ امریکا نے ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھا ہوگا۔
پاکستانی سفیر برائے یوکرائن نے وہاں زیرتعلیم پاکستانی طلبا سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد وطن لوٹ جائیں۔