13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

05ژوئن
دنیا بھر میں انقلابی تحریک نے ظلم کے ایوانوں پرلرزہ طاری کر رکھا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

دنیا بھر میں انقلابی تحریک نے ظلم کے ایوانوں پرلرزہ طاری کر رکھا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

بانی انقلاب اسلامی، مدافع قبلہ اول آیت اللہ العظمی امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینی ایک عظیم اور بابصیرت قائد تھے جنہوں نے یہود و نصاری کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے شیعہ سنی وحدت کی ضرورت پر زور دیا ۔یہی وہ تفکر ہے جس کے خلاف طاغوت و استکبار ڈالرو دینار لٹانے میں اب تک مصروف ہیں۔

05ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

خرداد کا مہینہ اس غم انگیز سانحے کی یاد تازہ کرتا ہے جس میں امت مسلمہ اپنے رہبر و پیشوا سے محروم ہوگئی۔ حضرت امام خمینی ؒ عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کی خواب غفلت سے بیداری کا باعث بنے۔ اس بیداری کا نمایاں ترین نتیجہ ایران کی سرزمین پر اسلامی انقلاب کی کامیابی اور بابرکت اسلامی نظام کے قیام کی صورت میں سامنے آیا اور یہی بیداری عالمی استکبار خصوصا عالمی مجرم امریکہ کی سربراہی میں قائم کردہ استبدادی نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی مظلوم اقوام عالم کے لئے امید اور آزادی کی کرن ثابت ہوئی۔

05ژوئن
امام خمینی نے ہر مصیبت کی گھڑی میں صبر و استقامت کا دامن تھام کر رکھا، امام جمعہ کوئٹہ

امام خمینی نے ہر مصیبت کی گھڑی میں صبر و استقامت کا دامن تھام کر رکھا، امام جمعہ کوئٹہ

وہ لوگ خوش نصیب ہیں، جن کا انتخاب اللہ نے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے کیا ہے اور رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی انہی میں سے ایک تھے۔

05ژوئن
امریکہ اور یورپ کو ایران سے خوف ہے تو ایران کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے، علامہ شبیر میثمی

امریکہ اور یورپ کو ایران سے خوف ہے تو ایران کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور یورپ کو ایران سے خوف ہے تو وہ ایران کے ایٹم بم کی وجہ سے نہیں ہے، پوری ذمہ داری سے بات کر رہا ہوں، ایران سے اگر پرابلم ہے تو ایران کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ ”اے سلمانؑ! تمہاری قوم، اگر علوم ستاروں پر ہوں گے تو وہاں سے توڑ کر لے آئیں گے۔“ آج ایرانی قوم ٹیکنالوجی میں خواہ وہ میڈیکل ٹیکنالوجی ہو، نینو ٹیکنالوجی ہو یا دیگر، اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ لوگ حیران ہیں کہ اتنی پابندیوں کے باوجود یہ لوگ کیسے ترقی کر رہے ہیں۔ یہ اس لئے نہیں کہ ایرانی ہیں، بلکہ اس لئے کہ اہل بیت علیہم السلام کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ جو قوم اہل بیت علیہم السلام کے نقش قدم پر چلے گی، اللہ تعالیٰ اسے عزت و مقام دے گا۔

04ژوئن
کویتی پارلیمنٹ کا اسرائیلی غاصب جارح ریاست کےخلاف قانون خوش آئند قدم، علامہ ساجد علی نقوی

کویتی پارلیمنٹ کا اسرائیلی غاصب جارح ریاست کےخلاف قانون خوش آئند قدم، علامہ ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کےخلاف کویتی پارلیمنٹ کا صیہونی ریاست کےساتھ تجارتی پالیسیوں بارے پابندی کا قانون لائق تحسین اقدام ہے، غاضب جارح ریاست نے جنگی جرائم کی سنگین ترین مثالیں رقم کی ہیں، خواتین، بچو ں اور بزرگ شہریوں کو ہزاروں ٹن وزنی ملبے تلے زندہ درگور کردیا گیا، عالمی ضمیر کب بیدار ہو گا؟امہ کے ایسے گھمبیر حالات میں کے پی میں پیش کردہ قرارداد فرقہ واریت بڑھکانے کی دانستہ کوشش ہے۔

04ژوئن
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے بھائی کی وفات پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے بھائی کی وفات پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے بھائی عزیز مکارم کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

04ژوئن
اسلام آباد میں 7 جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں 7 جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

04ژوئن
امام خمینی اسلامی حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے،کوئی ذاتی گھر نہیں تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

امام خمینی اسلامی حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے،کوئی ذاتی گھر نہیں تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے بانی انقلاب اسلامی کی32 ویںبرسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دے کر اسلامی انقلاب برپا کیا۔حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے۔اپنے بیٹے کے نام وصیت میں لکھا کہ میرا کوئی ذاتی گھر نہیں۔ خُمین میں کچھ زمین ہے جو میرے بڑے بھائی کے تصرف میں ہے۔

04ژوئن
امام خمینی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، سربراہ مجلس وحدت مسلمین

امام خمینی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، سربراہ مجلس وحدت مسلمین

امام خمینی نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی، عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔