بمناسبت شہادتِ امام جعفر صادق ؑ: جدید عہد میں میرا انتخاب فقہِ جعفری ہی کیوں؟
انہوں نے گناہ کے بعض بنیادی اسباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: روایت ہے کہ ابو بصیر جو کہ امام صادق علیہ السلام کے صحابی اور قرآن کے استاد تھے، انہوں نے اپنے درس میں کسی خاتون سے مذاق میں کچھ کہا، اس واقعہ کی اطلاع امام صادق علیہ السلام کو ہوئی، دوسرے دن جب ابو بصیر امام کی خدمت میں گئے تو امام نے کہا کہ ابو بصیر اس درس کو اب بند کر دو۔
الکفیل ہسپتال نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی حالت خراب ہونے اور ان کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
آج سوشل میڈیا کادور ہے یعنی پوری دنیا سمٹ کر آپکی جیب میں آگئی ہے اس کو مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے بے پناہ فوائد ہیں اور خدا نخواستہ غلط استعمال کیا گیا تو اسکے مہلک نتائج بھی ہیں اس لئے آج نئی نسل کے جدید خطوط پر تربیت ضروری ہے
تفصیلات کے مطابق وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن نقوی ، قم میں وفاق المدارس کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے علامہ سید مرید حسین نقوی کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا ناجائز استعمال روکنا ضروری ہوگیا ہے۔ جس انداز سے سے سوشل میڈیا کا منفی استعمال ہورہا ہے۔ اس سے معاشرتی زبوںحالی کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ معاشرہ بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔ اسلامی اور مشرقی اقدار کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر سرکار مدعی ہونے کے باوجود نوٹس نہیں لیتی تو عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت اس ایشو پر فیصلہ دے گی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ بیرون ملک اپ لوڈ ہونیوالا مواد اگر پاکستان میں جرم ہو تو اس جرم کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔ یا تو اس ویب سائیٹ کو بلاک کر دیا جائے یا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فلسطین والوں نے کیسا بھرپور جواب دیا۔ لوگ چھوٹے مولوی کے خلاف باتیں کرتے ہیں تاکہ بڑوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن جو تقویٰ والا ہوتا ہے ان کے راستے کھلتے جاتے ہیں۔ امام خمینی، رہبر معظم اور مراجع عظام کا تقوی ہے کہ آج فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی۔ ان کے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ رہے ہیں۔ میری اطلاع کے مطابق ان کے ایک منسٹر بھی بھاگ چکے ہیں۔ یہ لوگ بزدل ہیں، ان کے سامنے اسلحہ سے زیادہ ایمان کارگر ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کے 34 سالہ مسلمان ڈرائیور جاوید خان کا اس وقت سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔ جاوید خان نے مریضوں کی بہتات اور ایمبولینسوں کی قلت دیکھتے ہوئے اپنے رکشے میں جان بچانے والی اشیا رکھ کر ایمبولینس بنالیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ہتھیار ہے۔جن قوموں نے میڈیا کی اہمیت و افادیت کا درک کر لیا ہے اور اس کا بہترین استعمال جانتی ہیں وہی مختلف محاذوں پر اپنا بہترین دفاع کر سکتی ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نت نئی تکنیکوں سے آگہی ہم پر واجب ہے تاکہ دشمن کا کوئی حربہ ہم پر کارگر نہ ہو۔ ففتھ جنریشن وار کسی تہذیبی تصادم کا نام بلکہ میڈیا کے ذریعے گمراہ کُن پروپیگنڈہ سے ایک ہی اسلامی تہذیب سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنانے کی مذموم کوشش کا نام ہے۔