علامہ ساجد نقوی

01می
یوم ضربت علی ابن ابی طالب ؑ عالم اسلام کا بڑا سانحہ ، انتہاءپسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، علامہ ساجد نقوی

یوم ضربت علی ابن ابی طالب ؑ عالم اسلام کا بڑا سانحہ ، انتہاءپسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ یوم ضربت علی ابن طالب ؑ عالم اسلام کابڑا سانحہجو داخلی انتہاءپسندی، شدت پسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، یہ ضربت دراصل اسلام کے تشخص ، نظام عدل ، گڈ گورننس ، عوامی و انسانی حقوق کےلئے عمل پیرا نظام حکومت پر وار ہے

28آوریل
شیخ الجامعہ ؒ کی شبانہ روز جد و جہد کے نتیجہ سے پنجاب میں علمی مراکز کا قیام عمل میں آیا، علامہ ساجد نقوی

شیخ الجامعہ ؒ کی شبانہ روز جد و جہد کے نتیجہ سے پنجاب میں علمی مراکز کا قیام عمل میں آیا، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ کی ۲۲ ویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ الجامعہ اختر عباس نجفی اعلی اللہ مقامہ کی 22 ویں برسی کے موقع پر ان کی دینی ومذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی خاطر شیخ الجامع شخصیت و خدمات ‘ ‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار موزوں مناسب اور احسن اقدام ہے اور اس پروگرام کے منتظمین تحسین و قدردانی کے مستحق ہیں ۔

21آوریل
اقبال کافلسفہء خودی، پیغامِ اتحادِ امت وپیغام ِمحبت ِرسول وآل ِرسول مشعل ِراہ ہیں، علامہ ساجد نقوی

اقبال کافلسفہء خودی، پیغامِ اتحادِ امت وپیغام ِمحبت ِرسول وآل ِرسول مشعل ِراہ ہیں، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقبال کے فلسفہ خودی، پیغام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول (ص) و آل ؑرسول ؑ مشعل راہ ہیں، افسوس !علامہ اقبال ؒنے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھاوہ آج تک شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکا ،ملک میں آئین کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا نا ہوگی، فلسفہ ءاقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں امن وامان سمیت معاشرتی لحاظ سے حالات یکسر مختلف ہوتے ۔

17آوریل
رمضان المبارک ضیافت الہی کامہینہ ہے، علامہ ساجد نقوی

رمضان المبارک ضیافت الہی کامہینہ ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جو شخص ماہ صیام میں مریض ہو اور آئندہ رمضان تک روزہ نہ رکھ سکتا ہووہ اپنے ایک دن کے روزہ کے بدلے فدیہ ادا کر ئے گاجو فی یوم750گرام گندم یا جویا کھانا مستحق کو دے گا فدیہ کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ۔

15آوریل
جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ،جس کا حل ضروری ہے ، جبری گرفتار لاپتہ افراد کو طویل عرصہ تک حبس بے جا میں رکھ کر آئین و قانون شکنی کا ارتکاب نہ کیا جائے.

13آوریل
امت مسلمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

امت مسلمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ماہ مبارک رمضان 1442 ھ کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قمری سال کا نواں مہینہ جس میں طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک چند امور سے قربت خداوندی کی نیت پرہیز کیا جاتا ہے اور روزے جیسی اہم ترین عبادت انجام دی جاتی ہے یہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل ہیں اور ان میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے۔

09آوریل
آیت اللہ باقر الصدر ،مفکر،باصلاحیت و ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے،علامہ ساجد نقوی

آیت اللہ باقر الصدر ،مفکر،باصلاحیت و ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے،علامہ ساجد نقوی

اسلامی دنیا کی جن ممتاز‘ جید اور اپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہے

28مارس
علامہ ساجد نقوی کا پیر اعجاز ہاشمی کو فون

علامہ ساجد نقوی کا پیر اعجاز ہاشمی کو فون

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے پیر اعجاز ہاشمی کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ علامہ ساجد نقوی نے جے یو پی کے مرکزی صدر سے ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کی تشکیل اور بعد میں متحرک سیاسی جدوجہد کے دنوں کو بھی یاد کیا۔

13مارس
کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک اور مشن کا نام ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک اور مشن کا نام ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

امام حسین ؑ نے انسانیت کی آزادی اور نجات کیلئے آواز اٹھائی اور حکمرانوں کی بے اعتدالیوں‘ بدعنوانیوں‘ کرپشن‘ اقرباءپروری‘ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور قانونی حقوق کی پامالی کی بھی نشاندہی فرمائی