بمناسبت شہادتِ امام جعفر صادق ؑ: جدید عہد میں میرا انتخاب فقہِ جعفری ہی کیوں؟
بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی ایصال ثواب اور مرحوم کے خدمات اور کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مجلس فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔
دائره امتحانات کے سربراہ حجۃ الاسلام سید علی رضا نقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کے دورے کے دوران وفاق ٹائمز کی تأسیس کو مدارس کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا یہ آفیشل خبررساں ادارہ ہونے کی وجہ سے امید کرتے ہیں کہ دینی مدارس کی فعالیتوں اور علمائے کرام کی انتہک کاوشوں کو دنیا کے گوشہ و کنار تک پہنچائے گا۔
انہوں نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو دینی طالبعلموں کے لئے نمونہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ علامہ قاضی صاحب کا تمام تر سہولیات کے باوجود قم کو چھوڑنا ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، اتنے سال ایران میں خدمات انجام دینے کے بعد یہاں سے پاکستان چلے گئے اور وہاں بھی جراتمندانہ اقدامات کیے۔
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پوری زندگی دینی خدمات میں گزری ہے آپ کا علمی اور دینی گھرانے سے تعلق تھا جس گھرانے کا پورے پاکستان پر احسان ہے۔
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی پہلی برسی نزدیک ہے اور علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے "وفاق ٹائمز" نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر ان کے حوالے سے بیانات، مقالات اور دیگر مواد کے لئے خصوصی صفحے کا افتتاح کیا ہے جہاں پر ان سے متعلق معلومات اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔
بزرگ عالم دین نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی کی مناسبت سے ان کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اہم پروگرام 14 ربیع الاول بروز جمعرات قم کی مشہور مسجد امام حسن عسکری میں منعقد ہوگا.
موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمن محمد حسن نقوی نے آج امام المنتظر ہال میں منعقدہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا آفیشل خبررساں ادارہ وفاق ٹائمز کے اردو زبان سیکشن کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں ولادت حضرت زہرا (س) اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور حوزہ علمیہ کے مشن کو پھیلانے کے لئے یہ اقدام جو کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے شروع کیا انتہائی قابل قدر اور عظیم عمل ہے۔
شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کی جگہ جہنم ہے، مرحوم علامہ قاضی نیاز کی یادگار تقریر
حوزہ ٹائمز|فرمایا یہ شخص جو گرفتار ہے آپ کے پاس امام خمینی ؒ کے صاحبزادے آقا احمد خمینی کی بیگم کے رشتہ داروں میں سے ہے..