12

امام خمینی (رح) نے علامہ قاضی نیاز نقوی کو کیا پیغام دیا؟

  • News cod : 4939
  • 07 دسامبر 2020 - 18:04
امام خمینی (رح) نے علامہ قاضی نیاز نقوی کو کیا پیغام دیا؟
حوزہ ٹائمز|فرمایا یہ شخص جو گرفتار ہے آپ کے پاس امام خمینی ؒ کے صاحبزادے آقا احمد خمینی کی بیگم کے رشتہ داروں میں  سے ہے..

حوزہ ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اور بزرگ عالم دین، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم نے کچھ سال پہلے ایک انٹریو میں کہا کہ ایک اہم واقعہ ذکر  کرنا چاہو گا، میں جب صوبہ لرستان کا جج تھا تو اسی کے شہر بروجرد میں ایک گھرانہ ایسا  تھا جوکہ دہشتگردی میں ملوث تھا، یعنی انکا دھشتگرد لوگوں کے ساتھ رابطہ تھا  اور انکا ایک آدمی عدلیہ میں گرفتار تھا  تو اس سلسلہ میں ایک دفعہ مجھے فون آیا آیت اللہ صانعی  کا جو کہ اس وقت وعدلیہ میں دادستان کل کشور تھے تو فرمایا اس آدمی کے بارے میں جس کو ہم نے گرفتار کیا ہوا تھا اور اس کا کیس میرے پاس عدالت میں چل رہا تھا  آیت اللہ صانعی  کو دفتر امام خمینی ؒ سے فون کیا تھا کہا اس کیس کو ملاحظہ کے ساتھ دیکھیے گا تو کچھ مدت بعد میں نے آیت اللہ صانعی کو  فون کیا کہ اس شخص کے بارے  کیا کرنا ہے  تو آیت اللہ صانعی  نے مجھے فرمایا میں آپ کو فون کر کے بتاتا ہوں پھر آپ نے فون کر کے فرمایا یہ شخص جو گرفتار ہے آپ کے پاس امام خمینی ؒ کے صاحبزادے آقا احمد خمینی کی بیگم کے رشتہ داروں میں  سے ہے  لیکن امام خمینی ؒ نے فرمایا ہے اگر قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اسکی کوئی مدد ہو سکتی ہے تو  ٹھیک ہے  ورنہ اس عنوان سے کہ وہ ہمارا رشتہ دار ہے  یا ہمارے ساتھ منسلک ہے  آپ کوئی رعایت نہ کریں، یہ ہمارے  لیے ایک مہم نکتہ تھا کہ امام خمینی ؒ نے  کسی بھی اپنے رشتے دار کی سفارش نہیں کی بلکہ فرمایا عدالت دستور جاری کرے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4939