حضرت حمزہ(ع) برجستہ خصوصیات اور خصلتوں کے مالک تھے، استاد ڈاکٹر عالمیان
بلتستان کے علمائے کرام علامہ شیخ حسن جعفری، سید علی رضوی، سید باقر الحسینی، علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر، مولانا عارف حسین اور دیگر نے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ سیاحوں کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں۔
پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا اور کہا کہ کرم کے حالات آئے روز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، جسکے سدباب کیلئے ہر سطح پر تیاری کی ضرورت ہے، جبکہ تیاری کا راز ہمارے باہمی اتحاد میں پوشیدہ ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں علمائے کرام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ شہر صاف ستھرا رہے اور عید میلادالنبی کے جلوسوں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔
حسب سابق امسال بھی غدیر غدیر کی مناسبت سے مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس کے زیر اہتمام سالانہ الغدیر کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں بلستان کے نامور علمائے کرام کے علاوہ معروف منقبت خوانوں اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔
رمضان المبارک کی تیئسویں شب اور تیسری شب قدر کی آمد پر صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مساجد اور امامبارگاہوں کی جانب سے اعمال شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دعا، مناجات، علمائے کرام کی تقاریر اور اعمال قرآن پاک سمیت دیگر اعمال سر انجام دیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات میں مجالس ہوئیں، جن میں مسجد خاتم الانبیاء، امامبارگاہ سید آباد، امامبارگاہ حسینی نیچاری اور امامبارگاہ ہزارہ ناصر آباد سمیت علمدار روڈ، میکانگی روڈ، بروری روڈ اور ہزارہ ٹاون کی دیگر مساجد شامل ہیں۔
پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی پانچویں اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔
پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی چوتھی اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر فخر الحسن رضوی نے ملعون وسیم رضوی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریدہ دہن گستاخ قرآن پاک ملعون وسیم رضوی مرتد ہوگیا ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے اس طرح کی مذموم حرکت کی ہے تاکہ امت مسلمہ میں اختلاف پیدا ہو ملعون وسیم رضوی نے اپنے آقاؤں کے اشارے پر یہ گستاخی کی ہے.
حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناحسن رضا نے کہا کہ ولایت فقیہ یعنی ؟ولایت کہتے ہیں حکومت کو اور فقیہ کہتے ہیں اس شخص کو جو دین میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو اس کے ساتھ ساتھ عادل ہو، عاقل ہو اور دنیا کے مسائل سے آشنا ہو،پس ولایت فقیہ کا مطلب ہوا فقیہ اور مجتہد کی حکومت۔۔۔ اب ان شرائط پرپورا اترنے والے اگر بہت سارے فقہا ء ہوں تو ظاہر ہے کہ سب ایک ساتھ ولی و سرپرست نہیں بن سکتے