غدیر؛ تاریخ سے بالاتر اور اعتقادی و تمدنی پہلووں پر مشتمل ایک واقعہ
























مرکزی نائب صدر تنصیر حیدر کا کہناہے کہ ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں قرآن کے تمسک کیلئے خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ یونٹس میں خصوصی دروس ہوں گے جن میں علمائے کرام قرآن و امامت کے موضوع پر نوجوانوں کی فکری تربیت کریں گے اور نوجوانوں کوقرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جو شخص ماہ صیام میں مریض ہو اور آئندہ رمضان تک روزہ نہ رکھ سکتا ہووہ اپنے ایک دن کے روزہ کے بدلے فدیہ ادا کر ئے گاجو فی یوم750گرام گندم یا جویا کھانا مستحق کو دے گا فدیہ کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ۔
جعفر یہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلواۃ اور عبادات کے ذریعے اپنی اندرونی خامیوں کو دور کریں، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے لاہور میں خصوصی نشست میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں یونٹس و ڈویژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس کا انعقاد کیا جائے گا۔