وفاق ٹائمز،

05آگوست
امام حسینؑ کی مظلومیت پر اگر عزاداری نہ ہوتی تو دین کا نشان مٹ گیا ہوتا، یزیدیت کا عفریت دین کو نگل جاتا،علامہ احمد اقبال

امام حسینؑ کی مظلومیت پر اگر عزاداری نہ ہوتی تو دین کا نشان مٹ گیا ہوتا، یزیدیت کا عفریت دین کو نگل جاتا،علامہ احمد اقبال

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام محبان حسینؑ گھروں سے نکلیں اور یزیدان عصر کو للکار کر یہ پیغام دیں گے کہ غم حسینؑ ہمیں ہر شے پر مقدم ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہم سے مظلوم کربلاؑ کا غم چھین نہیں سکتی، بچے بزرگ نوجوان اور خواتین سب حسینی جذبے کے ساتھ نکل کر امام عالی مقامؑ سے اپنی عقیدت و عشق کا اظہار کریں،

05آگوست
رہبر معظم کی موجودگی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری

رہبر معظم کی موجودگی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری

حسینیۂ امام خمینی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی پہلی شب کی مجلس برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے۔

04آگوست
مقبوضہ کشمیرمیں آئین شکنی کی بھارتی کارروائیاں یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، قائد ملت جعفریہ

مقبوضہ کشمیرمیں آئین شکنی کی بھارتی کارروائیاں یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، قائد ملت جعفریہ

انہوں نے کہاکہ بابائے قوم محمد علی جناح نے دنیا پر دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، ہندوستان کا کشمیر پر قبضہ ناجائز اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے لیکن افسوس حقوق بشریت کےلئے صدائے احتجاج بلند کرنیوالوں اور آسمان سرپر اٹھانے والوں کی زبانیں معلوم نہیں کیوں بھارت کےخلاف گنگ ہیں۔

02آگوست
پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران شہید

پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران شہید

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے وندر میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افسران اور سپاہی شہید ہوگئے جن میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی شامل ہیں۔

02آگوست
محرم الحرام کی عزاداریوں اور مجالس میں حسینی تحریک کے حیات بخش اسباق کوبیان کیا جائے؛متولی حرم امام رضا(ع)

محرم الحرام کی عزاداریوں اور مجالس میں حسینی تحریک کے حیات بخش اسباق کوبیان کیا جائے؛متولی حرم امام رضا(ع)

حجت الاسلام مروی نے کہا کہ مجالس میں شجاعت و بہادری، لگن، ایثار، فداکاری اور ظالموں کے خلاف ڈٹ جانے کے جذبے کو پیدا کیا جائے ،انہوں نے تحریک عاشورا کو عزت و آزادی دینے والی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عاشورا معاشرے کو زندگی عطا کرتی ہے ؛عاشورا در حقیقت حقیقی ایمان و اسلام کا فروغ اور امام حسین ایک با ایمان انسان کا نمایاں مظہر ہیں،اس لئے امام حسین علیہ السلام کی عزاداریوں میں حقیقی ایمان کو بیان کیا جائے

01آگوست
محرم الحرام 1444ھ علماء خطباء واعظین بانیان مجالس ماتمی و نوحہ خواں حضرات کے نام پیغام

محرم الحرام 1444ھ علماء خطباء واعظین بانیان مجالس ماتمی و نوحہ خواں حضرات کے نام پیغام

آپ آگاہ ہیں کہ ہم نے آپ کے تعاون سے اپنی قومی و ملی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ایسے تمام منصو بوں کا بھرپو ر مقابلہ کیا اور ملک بھر میں مختلف رکاوٹو ں کو دور کیا گیا جس کی تفصیلات مختلف ادواد میں مختلف ذرائع سے عوام تک پہنچائی گئیں‘عزاداری کے خلاف کوئی سرکاری قانون منظور نہیں ہونے دیاگیا‘ منسوخ شدہ جلوسوں کو بحال کرایا گیا‘جہاں مجلس روکی گئی تو وہاں مجلس منعقد کرائی گئی اور عوام سے دوٹوک انداز میں کہا کہ مجلس کے لیے کسی سے کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

31جولای
سُنی ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں ہمارا دل ہیں ہم اس ملک میں ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ساتھ رہیں گے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

سُنی ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں ہمارا دل ہیں ہم اس ملک میں ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ساتھ رہیں گے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

انہوں نے کہا کہ حسین ابن علی وہ امام عالی مقام ہیں جنہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نذرکر دیا اور اس طرح سید الشہدا ء دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ جاوید ہوگے یہ ایام عزا،ایام صبر، اُنھی کی یادوکے ایام ہیں زمین سے عرش تک غم حسین کا موسم چھا چکا ہے۔

31جولای
آغا راحت حسینی پر قاتلانہ حملہ اور دو جوانوں کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے، مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے، سائرہ ابراہیم

آغا راحت حسینی پر قاتلانہ حملہ اور دو جوانوں کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے، مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے، سائرہ ابراہیم

قائد گلگت بلتستان سید آغا راحت حسین الحسینی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں قاتلانہ حملے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہوئے ،رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے جاری بیان میں کہا کےمیں نوجوانوں سے کہتا ہوں انتقامی کاروئی کرنے کے بجائے سنی شیعہ امن پسند نوجوان مل کر دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں۔

31جولای
علامہ عارف حسین واحدی کی گلگت میں شرپسند عناصر کی فائرنگ اور دہشتگردی کی شدید مذمت

علامہ عارف حسین واحدی کی گلگت میں شرپسند عناصر کی فائرنگ اور دہشتگردی کی شدید مذمت

انہوں نے کہا: یکم محرم کو اس طرح کی شرپسندی محرم کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے۔ مقامی انتظامیہ اس کی مکمل انکوائری کرائے اور ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔