مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا کہ دنیائے اسلام کو مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ کرنے کے لیے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کی اپیل کی جس کے نتیجے میں آج دنیا کے گوشے گوشے سے امریکہ، اسرائیل، صہیونیت، استکبار و استعمار مردہ باد کی آوازیں بلند ہوتی ہیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم القدس فلسطینیوں بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے ، قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام‘ کسی خاص خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے۔
گذشتہ تہتر سال سے اسرائیل کی صیہونی حکومت مظلوم فلسطینی عوام پر مختلف انداز سے مختلف مظالم اور زیادتیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جہاں اسرائیل اپنے مظالم میں سخت سے سخت ترین ہوتا جارہا ہے ویسے ہی فلسطینی عوام اپنی استقامت میں مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین تقریباً دنیا کے تمام فورمز پر موجود ہے اور کبھی کبھار زیر ِ بحث بھی آجاتا ہے لیکن مسئلے کا حل اس لئے نہیں نکل رہا کہ اسرائیل کی حامی اور سرپرست طاقتیں اپنی دھونس کے ذریعے دیگر ممالک کو بلیک میل کرتی ہیں۔
رمضان المبارک کی تیئسویں شب اور تیسری شب قدر کی آمد پر صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مساجد اور امامبارگاہوں کی جانب سے اعمال شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دعا، مناجات، علمائے کرام کی تقاریر اور اعمال قرآن پاک سمیت دیگر اعمال سر انجام دیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات میں مجالس ہوئیں، جن میں مسجد خاتم الانبیاء، امامبارگاہ سید آباد، امامبارگاہ حسینی نیچاری اور امامبارگاہ ہزارہ ناصر آباد سمیت علمدار روڈ، میکانگی روڈ، بروری روڈ اور ہزارہ ٹاون کی دیگر مساجد شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں، سفارت خانے ایسے نہیں چل سکتے، بدقسمتی سے ہمارے سفیروں کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رویہ ناروا ہوتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب مسلسل دوسرے سال بھی حج کے لیے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی لگاسکتی ہے اور صرف مقامی مقیم افراد کی محدود تعداد کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ جن افراد کو اجازت ہوگی ان کےلیے کورونا ویکسی نیشن کروانا ضروری ہوگا۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جلوس ہائے یوم شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے کامیاب انعقاد پر ملت جعفریہ کو شاباش دیتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ناجائز مقدمات کے اندراج کی مذمت کی ہے اورواضح کیا ہے کہ کئی بار ظلم استبداد کے منافقانہ ہتھکنڈے استعمال کئے گئے مگر عزاداری کو نہیں روکا جا سکا ۔
مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے" کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ القدس کا دن بہت اہم ہے جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا تب تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز قرآن میں نازل کی ہے اور قیامت تک کے تمام امور کا اجمالی ذکر اوررہنمائی قرآن مجید سے ملتی ہے۔ جبکہ ان کی تفصیلات پیغمبر اکرم اوراہل بیت ااطہار نے بیان کردی ہے۔