صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























انہوں نے کہا کہ اگست کے آغاز سے اب تک تقریباً 13 ہزار پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان کی 2سرحدوں سے اس صوبے میں داخل ہوچکے ہیں اور پھر ملک کے مقدس مقامات اور کربلا میں روانہ ہوگئے ہیں۔
اس کتاب کے حصہ دوئم میں اربعین مارچ میں غیر مسلموں کی روداد، روس کے ماہر سیاسیات کیا کہتے ہیں، برطانوی صحافی کے تاثرات، اربعین مارچ فرانس صحافی خاتون کی نظر میں، چہلم امام حسینؑ اور مغربی میڈیا کا پروپیگنڈہ اور اربعین ملین مارچ یا اختراع کے موضوعات پر طبع آزمائی کی گئی ہے۔
انہوں نے سیلاب زدہ عوام سے ان کی احوال پرسی کی اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر علامہ سید انتظار مہدی نجفی نے متاثرین کے گھر گھر جا کر انہیں علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھیجی گئی امدادی رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آپؑ نے اپنے جد امجد پیغمبر گرامی کے عمل و کردار کو اپناتے ہوئے جب یہ محسوس کیا کہ اس وقت کی منحرف قوتیں دین اسلام کے عقائد و نظریات کو مسخ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں تو آپؑ نے ان قوتوں کی ہدایت و رہنمائی کرنے میں ذرا بھی تامل سے کام نہ لیا، چنانچہ انہیں اس عمل کی پاداش میں کئی سال قید و بند کی صعوبتوں سے دوچار کیا گیا اور بالاخر امامؑ برحق کی شہادت بھی انہی تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے ہوئی۔
انہوں نے کہا پیغمبر اکرم کا پہلا پیغام توحید تھا تاکہ انسانیت فلاح پاکر کامیاب ہو جائے۔ یعنی اگر انسان کسی شیطان، طاغوت اور ہویٰ و ہوس کے سامنے نہیں جھکتا اورصرف اللہ تعالیٰ کے حضور سر تسلیم خم کرتا ہے تو وہ سچا مسلمان ہے۔ ان کا کہنا تھا انسان اگر کاغذ قلم سے اپنی روزانہ کی کارکردگی لکھے اور شام کو خود چیک کرے تو اسے پتہ چلے گا کہ اس نے دن کا تقریباً کافی حصہ فضولیات میں گزاردیا ہے۔ اس لئے تقویٰ و پرہیز گاری کے لئے انسان کو خوداحتسابی اور خود سازی پر توجہ دینی چاہیے ۔
وفاق ٹائمز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج دفتر نمائندہ ولی فقیہ حج وزیارت قم میں اربعین حسینی (ع) کے حوالے سے بعثہ مقام معظم رھبری, جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان اورسازمان تبلیغات اسلامی کے مسئولین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا
تقریب کے آخر میں ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے مہمان گرامی محترم جناب صفدر جعفر صاحب اور محترم جناب مولانا شیخ نادر جعفر صاحب نے خطاب کیا اور جامعۃ الکوثر کی شاندار علمی و روحانی خدمات پر شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
یہ مبلغین ایران کے ریمدان بارڈر اور ایرانشہر میں پاکستانی زائرین کی رہنمائی اور تبلیغی فرایض ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا مسلمان سات آٹھ سو سال تک حاکم رہے تو ترقی کرتے رہے اور سب سے آگے رہے لیکن اس کے بعد جب وہ دوسروں کی غلامی میں تین سو سال تک رہے تو وہ سب کچھ بھول چکے ہیں۔ غلامی کی زنجیریں ابھی تک نہیں توڑ پائے۔