وفاق ٹائمز

26سپتامبر
پاکستانی وفد کی جانب سے اسرائیل کا دورہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی سے کھلی بغاوت ہے

پاکستانی وفد کی جانب سے اسرائیل کا دورہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی سے کھلی بغاوت ہے

اپنے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلسل پے در پے پاکستانی وفود کی اسرائیل یاترا حکومت کی نا اہلی اور حکومت کے اسرائیل سے خفیہ روابط کی نشاندہی کرتا ہے، پاکستانی وفد کی جانب سے اسرائیل کا دورہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی سے کھلی بغاوت ہے۔

26سپتامبر
امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، مقررین

امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، مقررین

امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، سیدنا حضرت حسن علیہ السلام کا اخلاق امام الانبیاﷺ کے حُسنِ اخلاق کا نمونہ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ سیمینارمیں مولانا مرید حسین، مولانا شبیر نقوی، علامہ قاری خالد محمود، زاہد بخاری، مولانا عبدالرحمٰن، شاہ زادہ احسن گیلانی بھی شریک ہوئے۔

26سپتامبر
علامہ مقصود علی ڈومکی: کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریسی مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

علامہ مقصود علی ڈومکی: کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریسی مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو بھکاری بنانے کی بجائے متاثرین کے لئے چھوٹے کارخانے لگا کر بے روزگاری اور افلاس کا خاتمہ کرے اور لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرے۔

26سپتامبر
حضور اکرم ﷺ کی رحلت اور امام حسن ؑ کی شہادت اُمت مسلمہ کےلئے سانحہ سے کم نہیں

حضور اکرم ﷺ کی رحلت اور امام حسن ؑ کی شہادت اُمت مسلمہ کےلئے سانحہ سے کم نہیں

علامہ ساجدنقوی نے کہا کہ رسول خدا نے اپنی احادیث میں حضرت امام حسن علیہ السلام کی شان و منزلت اور سخاوت و مرتبت کی نشاندہی فرمادی تھی ۔ جب حضرت امام حسن علیہ السلام کے دور میں فتنہ و فساد نے سراٹھایا اور مسلمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے تو امام ؑ نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلمانوں کو امن و محبت کا درس دیا اور صلح کا راستہ اپناکر ثابت کردیاکہ اہل بیت پیغمبر دین اسلام کی نگہبانی کا فریضہ ادا کرنا جانتے ہیں اور کسی صورت بھی اسلام کے حصے بخرے ہونا گوارہ نہیں کرتے۔

22سپتامبر
وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

۔24 اکتوبر سے شروع ہونے والے یہ امتحانات میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروں کے لئے ہیں۔

12سپتامبر
پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا، مولانا فرحان علی کی وفاق ٹائمز سے خصوصی گفتگو

پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا، مولانا فرحان علی کی وفاق ٹائمز سے خصوصی گفتگو

اگر کوئی قانون پارلیمنٹ سے قرآن و سنت کے خلاف بنتا ہے، تو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے اور فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے

12سپتامبر
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 200 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کے ساتھ مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔

11سپتامبر
بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے

بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے

پہلے ہی ان ر وشن اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے وطن عزیز کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا لیکن اب یہ ملک مزید نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ، عدل و انصاف اور گڈ گورننس کو قائم کرکے قائد اعظم کے پاکستان کو موجودہ گھمبیر اور سنگین مسائل و مشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے، پورا ملک سیلاب سے متاثر ہے، آج پھر اسی جذبے کی ضرورت جو ایثار کا جذبہ قیام پاکستان کے وقت تھا۔

10سپتامبر
جامعۃ النجف میں دورہ فنِ خطابت و فن تحقیق کی اختتامی تقریب۔

جامعۃ النجف میں دورہ فنِ خطابت و فن تحقیق کی اختتامی تقریب۔

مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر ریاض رضی نے کہا کہ دینی تعلیم میں جس قدر چاشنی ہے اُس کا عشر عشیر مروجہ علوم میں نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت و اخلاق پر بھی توجہ دینا ہوگی۔