وفاق ٹائمز

22اکتبر
یہود و نصارٰی کی نہ کتاب ایک ہے اور نہ ہی نبی، پھر بھی متحد ہیں؛ ہم کیوں متحد نہیں ہوسکتے؟

یہود و نصارٰی کی نہ کتاب ایک ہے اور نہ ہی نبی، پھر بھی متحد ہیں؛ ہم کیوں متحد نہیں ہوسکتے؟

شیخ یعقوب بشوی نے اتحاد و وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے ہم متحد نہیں عالمی استکبار ہمیں ایک ہونے نہیں دیتے حالانکہ قرآن استکبار کو توڑنے کے لئے اترا ہے آج یہودی اور عیسائی ہمارے خلاف متحد ہیں حالانکہ ان کے نبی ایک نہیں ان کی کتاب ایک نہیں، مگر ہماری کتاب ایک،ہمارا قبلہ ایک، ہمارا مقصد ایک، ہمارا راستہ اور ایک ہمارا رہبر ایک ہے لیکن پھر بھی ہم میں اتحاد نہیں ہے۔

22اکتبر
عورت کےلئے سب سے بڑا اعزاز معاشرے کی تشکیل کے لئے نسل کی تربیت ہے ،آیت اللہ فاضل لنکرانی

عورت کےلئے سب سے بڑا اعزاز معاشرے کی تشکیل کے لئے نسل کی تربیت ہے ،آیت اللہ فاضل لنکرانی

آج ہمارے معاشرے کو اہل علم خواتین کی ضرورت ہے۔ ایسی خواتین جو درجہ اجتہاد تک پہنچیں۔

22اکتبر
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ  اس فیصلے نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں خاص کر بھارت کو رسوا اور نامراد کر دیا ہے۔ جن کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے مسلسل سازشیں جاری رہیں۔

21اکتبر
تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ اس کی رحمت واسعہ کے زیادہ مستحق وہی بنتے ہیں جن کی زندگی اطاعت الٰہی میں گزرتی ہے۔

20اکتبر
قم المقدسہ میں فوج، پلیس اور سیکورٹی فورسز کی حمایت میں علمائے کرام کا عظیم الشان اجتماع

قم المقدسہ میں فوج، پلیس اور سیکورٹی فورسز کی حمایت میں علمائے کرام کا عظیم الشان اجتماع

رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں مراجع کرام، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین،جامعہ مدرسین کے اراکین، مجلس خبرگان رہبری کے اراکین، نائبین، صوبائی منتظمین، مراکز اور انتظامیہ کے دفاتر ، حوزہ علمیہ کی انتظامیہ، آئی آر جی سی میں فقیہ کے نمائندے، بسیجی ، حوزہ، بسیجی طلباء کے علماء وغیرہ موجود ہیں، اس عظیم اجتماع کے شرکاء نے "عوام کے اتحاد ہماری خوشی کا راز ہے، ولایت کی اطاعت عین عبادت ہے" اللہ اکبر، ہماری قوم کا نعرہ -فتنہ سے آزادی ، ولایت کی پیروی ہماری عزت کا سبب ہے، امریکہ شرمندہ ہو، امریکہ مردہ باد جیسے نعرے لگائے، اور ملک میں حالیہ بدامنی سے اظہار بیزاری کیا اور فوج، پلیس اور سیکیورٹی فورسز کی حمایت کا اعلان کیا۔

19اکتبر
غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب نے مزید فرمایا کہ غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ایک ہیں۔ قدرتی وسائل اہم ہیں، جغرافیائی محل وقوع اہم ہیں، جغرافیائی شکل اہم ہے، یہ سب اہم ہیں لیکن ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ایک غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد کا وجود ہے۔

18اکتبر
جو بائیڈن کا بیان ناقص معلومات، حقائق کے منافی اور ہرزہ سرائی کے مترادف ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

جو بائیڈن کا بیان ناقص معلومات، حقائق کے منافی اور ہرزہ سرائی کے مترادف ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہاکہ امریکہ خود جو اپنے جوہری ہتھیاروں سے ماضی میں مختلف ممالک پر حملہ زن رہا ہے وہ کس منہ سے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے بنائے گئے جوہری ہتھیاروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دے سکتا ہے۔

17اکتبر
نصیریت کے نام پر قرآن و سیرت کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف شیعہ عوام نے مقدمات درج کروائے ، نائب صدر وفاق المدارس

نصیریت کے نام پر قرآن و سیرت کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف شیعہ عوام نے مقدمات درج کروائے ، نائب صدر وفاق المدارس

جامعہ المنتظر میں صحافیوں کے وفد کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ نصیریت کے نام پر قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کے خلاف منبر حسینی سے جو باتیں کی جا رہی تھیں وہ جہالت پر مبنی ہیں،مکتب اہل بیت کوبدنام کرنے والے جاہل سازشی عناصرکے خلاف خود اہل تشیع عوام نے مقدمات درج کروائے ،جس کی وجہ سے جہالت کا مظاہرہ جو کیا جا رہا تھا وہ کم ہوگیا ہے ۔اس کے باوجود علماءاور عوام بیدار ہیں جب بھی اسلام اور شیعہ عقائد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے دفاع کے لئے ہم موجود ہیں ۔

16اکتبر
ایران میں ہونے والی حالیہ بدامنی کی مذمت میں ایرانی ذاکرینِ اہل بیت (ع) کا اجتماعی مذمتی بیان

ایران میں ہونے والی حالیہ بدامنی کی مذمت میں ایرانی ذاکرینِ اہل بیت (ع) کا اجتماعی مذمتی بیان

اس بنا پر یہ فطری بات ہے کہ استکباری دنیا اس الہام بخشی، پیشرفت اور ایران کی طرف سے استکباری طاقتوں اور ان کے تسلط کو کچلنے کی وجہ سے اسے ناپسند کرے اور آئے روز اسے شکست دینے کے لئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرے۔ایک وقت جنگ کی دھمکیاں، تو دوسری طرف جنگِ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور علمی میدان میں نرم جنگ کے ساتھ اور آج ترکیبی اور ہائبرڈی جنگ کے میدان میں بھی اپنے آپ کو آزما رہا ہے۔