وفاق ٹائمز

01سپتامبر
عراق کا غیرملکی زائرین کیلئے زمینی بارڈر نہ کھولنے کا فیصلہ

عراق کا غیرملکی زائرین کیلئے زمینی بارڈر نہ کھولنے کا فیصلہ

ان تمام تاخیری حربوں کے پیچھے عراق اور پاکستان حکومت کے درمیان خفیہ معاہدہ ہے۔

31آگوست
سیاسی جماعتیں تمام سرگرمیاں معطل کرکے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مصروف ہوجائیں، علامہ ناظر عباس تقوی

سیاسی جماعتیں تمام سرگرمیاں معطل کرکے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مصروف ہوجائیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ لاکھوں ہم وطن اس وقت بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں جن کا کوئی پُرسان حال نہیں، ایسے وقت میں پوری قوم کو انسانیت کی خدمت و جذبے کے ساتھ میدان خدمت میں پورے عزم کے ساتھ اُترنا ہوگا۔

31آگوست
مولانا طارق جمیل نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کر دی

مولانا طارق جمیل نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کر دی

ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

31آگوست
سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، امدادی کام تیز تر کردیں، علامہ ساجد نقوی

سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، امدادی کام تیز تر کردیں، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بارشوں اور سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامات موجود تھے جو بہتر اور کامیاب رہے ۔

31آگوست
حجۃ الاسلام و المسلمین مصطفوی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حجۃ الاسلام و المسلمین مصطفوی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

تعزیتی پیغام میں کہاکہ عالم دانا حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید حسن مصطفوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے معزز خانوادے، ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

30آگوست
مفتی جعفر حسین مرحوم، خاک میں کیا صورتیں ہونگی کہ پنہاں ہوگئیں

مفتی جعفر حسین مرحوم، خاک میں کیا صورتیں ہونگی کہ پنہاں ہوگئیں

مفتی صاحب کا گھرانہ حکمت و طب میں بہت نامور تھا، ان کے چچا حکیم شہاب الدین جنہیں طب میں مہارت حاصل تھی، ادبی لحاظ سے بھی ایک مقام رکھتے تھے اور انہیں اردو، فارسی، پنجابی میں شاعری سے شغف تھا۔ چچا حکیم شہاب الدین نے ہی جعفر حسین کی پرورش اور تربیت اپنے ذمہ لی تھی۔ کہتے ہیں کہ چچا کی تربیت اور تعلیم جعفر حسین کے قلب و نظر کو پاکیزہ اور روشن کرنے کا سبب بنی۔

30آگوست
میں عراقی عوام سے شرمندہ ہوں/مظاہرے ختم نہ کرے تو لاتعلقی کا اعلان کروں گا، مقتدی صدر کا اعلان

میں عراقی عوام سے شرمندہ ہوں/مظاہرے ختم نہ کرے تو لاتعلقی کا اعلان کروں گا، مقتدی صدر کا اعلان

مقتدی صدر نے اعلان کیاکہ میں اب اس مظاہرے پر اسی طرح تنقید کر رہا ہوں جس طرح میں نے تشرین کے انقلاب پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے پر سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان حالات سے حشد الشعبی افواج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

30آگوست
آیت اللہ سیدکاظم حائری کا قابل تقلید اقدام

آیت اللہ سیدکاظم حائری کا قابل تقلید اقدام

جرائم پیشہ اور فاسد و بدعنوان بعثیوں اور کرائے کے مزدوروں کو ملک میں اہم عہدوں اور ذمہ داریوں سے ہٹایا جانا چاہئے اور انہیں کسی طور پر طاقت و اقتدار نہ دیا جائے کیونکہ وہ کبھی آپ کی بھلائی نہیں چاہتے اور سوائے اپنے پارٹی کے مفادات اور استعماری آقاؤں اور صیہونیوں اور ان کے آلۂ کاروں کی خدمت کے کچھ بھی نہیں چاہتے۔

30آگوست
مرجعیت سے دستبرداری کے متعلق آیت اللہ حائری کا مکمل بیان

مرجعیت سے دستبرداری کے متعلق آیت اللہ حائری کا مکمل بیان

یہ واضح ہے کہ اس عظیم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے جسمانی صحت اور امت مسلمہ کے مسائل کی رسیدگی کے لئے (جسمانی)طاقت کا ہونا بھی ضروری ہے لیکن آج بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے میری صحت مناسب نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ میری بیماری اور صحت کی خرابی مجھے اپنے فرائض کو پورا کرنے سے مانع ہے۔ لہذا میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس کے بعد اس سنگین اور عظیم ذمہ داری کو انجام نہیں دے پاؤں گا۔ میری طرف سے تمام وکالتیں اور ہماری طرف سے یا ہمارے دفاتر کی طرف سے جاری کردہ تمام اجازہ جات کے ساتھ ساتھ وکلاء اور نمائندوں سے کسی بھی قسم کے شرعی حقوق حاصل کرنے کا حق آج کی تاریخ سے کالعدم ہے۔