وفاق

09مارس
سانحہ پشاور، مجتہدین اور علماء کا عظیم اجتماع مسجد اعظم قم میں آج ہوگا

سانحہ پشاور، مجتہدین اور علماء کا عظیم اجتماع مسجد اعظم قم میں آج ہوگا

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کی تجلیل کے لئے مجتہدین اور علماء کا عظیم اجتماع آج 9 مارچ بروز منگل نماز مغرب و عشاء کے فورا بعد مسجد اعظم قم میں منعقد ہوگا۔

09مارس
سانحہ پشاور ملک کے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاز کرنے کی کوشش ہے، ملی یکجہتی کونسل

سانحہ پشاور ملک کے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاز کرنے کی کوشش ہے، ملی یکجہتی کونسل

اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ اسوقت ہمیں ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کی ازحد ضرورت ہے۔ دشمن نے بنیادی طور پر شیعہ سنی ہم آہنگی کی فضا کو نشانہ بنا کر ملک میں فرقہ وارانہ جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی ہے۔

09مارس
داعش نے پشاور میں امریکی خوشنودی کیلئے بے گناہ نمازیوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا، سید حسن نصراللہ

داعش نے پشاور میں امریکی خوشنودی کیلئے بے گناہ نمازیوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا، سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے کہاکہ امریکا نے اپنے سنگين اور مجرمانہ جرائم کو فراموش کردیا ہے، امریکیوں نے افغانتسان میں شادی کی تقریب کو عزا میں بدل دیا، داعش دہشت گردوں نے پشاور میں امریکا کی خوشنودی کے لئے بے گناہ نمازیوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا، امریکی فوجیوں کے سنگين اور بہیمانہ جرائم سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

09مارس
حماس قیادت کا علامہ امین شہیدی سے رابطہ؛ سانحہ پشاور پر پاکستانی قوم سے اظہارِ یکجہتی

حماس قیادت کا علامہ امین شہیدی سے رابطہ؛ سانحہ پشاور پر پاکستانی قوم سے اظہارِ یکجہتی

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے نمائندہ ڈاکٹر خالد قدومی نے امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حماس کے اداروں اور قیادت کی طرف سےکوچہ رسالدار پشاور کے المناک سانحہ پر امت واحدہ پاکستان اور پاکستانی قوم سے تسلیت وتعزیت کا اظہار کیا۔

08مارس
علمائے اسلام پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کریں،امام جمعہ بیروت

علمائے اسلام پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کریں،امام جمعہ بیروت

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم علماء سے درخواست کی ہے کہ اس جنایت اور ان لوگوں کی، جو اس واقعے کے پشت پردہ موجود ہیں، کی مذمت کریں۔

08مارس
پشاور، پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

پشاور، پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندہ حجۃ الاسلام شیخ ہادی حسین نجفی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور  میں امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

08مارس
علامہ شیخ انور علی نجفی کی قیادت میں جامعۃ الکوثر کے اساتذہ کا پشاور کا دورہ

علامہ شیخ انور علی نجفی کی قیادت میں جامعۃ الکوثر کے اساتذہ کا پشاور کا دورہ

رپورٹ کے مطابق علمائے کرام نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔

08مارس
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے پشاور میں دھشتگردانہ حملے کی مذمت

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے پشاور میں دھشتگردانہ حملے کی مذمت

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں پشاور میں کئے گئے شیعہ مسجد پر حملے اور نمازیوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی ہے۔

08مارس
سانحہ پشاور شیعیان پاکستان کو دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش ہے، جامعۃ الکوثر اسلام آباد

سانحہ پشاور شیعیان پاکستان کو دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش ہے، جامعۃ الکوثر اسلام آباد

جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں بے گناہ محب وطن نمازیوں کو جس بیدردی کے ساتھ خون میں نہلایا گیا وہ فرقہ واریت پر مبنی اسی سوچ اور پروپیگنڈے کا نتیجہ ہے جسے وطن عزیز میں ایک طویل عرصے سے پھلنے پھولنے اور امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ مکتب تشیع کی جانب سے بارہا نشاندہی کئے۔