وفاق

06مارس
حزب اللہ لبنان کی پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت

حزب اللہ لبنان کی پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت

حزب‌اللہ لبنان نے ایک بیان میں پشاور کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی مذمت کی ہے اور پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت ترین سزائیں دیں۔

06مارس
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دہشت گردی کے واقعے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عظیم سانحے پر پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں اور شیعوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

06مارس
حکومت دہشت گردوں کے مقابلے میں بے بس نہیں بے حس ہے، علامہ مرید حسین نقوی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

حکومت دہشت گردوں کے مقابلے میں بے بس نہیں بے حس ہے، علامہ مرید حسین نقوی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے "وفاق ٹائمز" سے گفتگو میں کہاکہ ہمارا حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ ہے کہ جس طرح کئی علاقوں اور صوبوں میں سرچ آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کا صفایا کیا ہے اسی طرح ان عناصر کو بھی گرفتار کیا جائے تاکہ ملکی سالمیت برقرار رہے۔

06مارس
سعودی عرب نے عازمین عمرہ کیلئے کورونا پابندیاں نرم کر دیں

سعودی عرب نے عازمین عمرہ کیلئے کورونا پابندیاں نرم کر دیں

حرم اور مسجد نبوی کیساتھ تمام مساجد اور مذہبی جگہوں کو مکمل کھول دیا جائے گا۔ انسداد کورونا کیلئے اپنائے گئے تمام احتتاطی تدابیر کی شرائط بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ مساجد میں سماجی فاصلہ اور زائرین کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

05مارس
ملک میں فرقہ واریت اور تکفیریت پھیلانے میں دشمن پہلے بھی ناکام ہوا، اب بھی ناکام ہوگا، لیاقت بلوچ

ملک میں فرقہ واریت اور تکفیریت پھیلانے میں دشمن پہلے بھی ناکام ہوا، اب بھی ناکام ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پشاور کے سانحے کے پیچھے امریکا اور بھارت کے ملوث ہونے کو رد نہیں کیا جا سکتا، دینی جماعتوں کا اعلان ہے کہ ہم ملک سے فرقہ واریت، تکفیریت، دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں اور ملی وحدت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

05مارس
ایران؛ علماء کمیٹی اہل سنت کرمانشاہ کی جانب سے پشاور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

ایران؛ علماء کمیٹی اہل سنت کرمانشاہ کی جانب سے پشاور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

قصر شیرین کےسنی امام جمعہ اور قصر شیرین، سر پل ذہاب اور ریجاب کی افتاء کمیٹی کے سربراہ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، پاکستان کی حکومت سے درخواست کی کہ قسی القلب اور افراطی دہشت گردوں کو اجازت نہ دے کہ مسلمان لوگوں کا قتل عام کریں۔

05مارس
معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، علامہ افضل حیدری

معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، علامہ افضل حیدری

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے پشاور جامع مسجد میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بم دھماکے میں معصوم انسانی جانوں کی شہادت سے پوری قوم سوگورا ہے، ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے۔

05مارس
سانحہ پشاور مکتب تشیع کی حقانیت کی ایک اور دلیل بن گیا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

سانحہ پشاور مکتب تشیع کی حقانیت کی ایک اور دلیل بن گیا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کل پشاور میں شیعہ امامیہ مسجد میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ"اسلام دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر حسینی راہ کے علمبردار نمازیوں کو شہید کر کے واقعہ کربلا کی یاد کو زندہ کر دیا"۔

05مارس
حضرت آیۃ اللہ علوی گرگانی کا سانحۂ پشاور کی مناسبت سے تعزیت کا اظہار

حضرت آیۃ اللہ علوی گرگانی کا سانحۂ پشاور کی مناسبت سے تعزیت کا اظہار

حضرت آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا کہ پشاور پاکستان کی جامع مسجد کوچۂ رسالدار میں خوفناک دھماکہ بڑی تعداد میں اہل تشیع اور نمازیوں کی شہادت کا سبب بنا، یہ جرم اسلام دشمن عناصر کا اسلام سے خوفزدہ ہونے کی دلیل اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو فروغ دینے کا ایک حربہ ہے۔