صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ کے موقع پر اپنے پیغام میں اے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ اگر کوئی انسان اپنے آپ کو اس معاشرے میں سعادت مند بنانا چاہتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ ولایتِ امیر کائنات امام علی علیہ السلام پر عمل کرے۔
حجۃ الاسلام علامہ انتصار حیدر جعفری نے سیرت امیر کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین و دنیا کی کامیابی ان برگزیدہ ہستیوں کی پیروی میں ہے.
چیئرمین قرآن بورڈ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذہبی نعرے لگانے والے ضروری نہیں مذہبی حلقوں سے وابستگی رکھتے ہوں۔ چند لوگوں کے گمراہ کن رویہ کی وجہ سے ملک اور دین بدنام ہو رہا ہے، عوام آئین کے تحت قانون کی پاسداری کریں۔
دنیا میں انقلابی تحریکوں کا وجود کوئی نیا نہیں۔انقلابی تحریکیں جنم لیتی اور دم توڑتی رہتی ہیں۔ ان میں سے بعض انقلاب برپا کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتی ہیں۔ ایران کا اسلامی انقلاب بھی ان کامیاب ہونے والی تحریکوں میں سے ایک ہے۔ پہلے دن سے ہی دشمن اسے کچلنے میں مصرف ہے۔ دشمن کی کوششوں میں سے سرفہرست صدام کی ایران پر مسلط کردہ جنگ ہے۔صدام نے بغداد میں ڈنر اور صبح کا ناشتہ تہران میں کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
معروف مذہبی اسکالر سیدہ فائزہ علی زیدی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہاکہ اسلام میں ہمیں امربالمعروف و نہی از منکر کا حکم ہے، یعنی نہ فقط آپ نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی دعوت دینی ہے اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خود حجاب کریں اور خدا کے بنائے ہوئے قوانین کو فروغ دیں اور اس فریضے کو انجام دینے والا درحقیقت مجاہد اور مدافع نظام الہیٰ ہے۔
جس وقت عباسیوں نے مامون عباسی پر اپنی بیٹی کی شادی، امام محمدتقی علیہ السلام سے کرنے کے متعلق اعتراض کیا کہ یہ نوجوان ہیں اور علم و دانش سے بہرہ مند نہیں ہیں جس کی وجہ سے مامون نے ان لوگوں سے کہا کہ تم لوگ خود ان کا امتحان لے لو۔ عباسیوں نے علماء اور دانشمندوں کے درمیان سے "یحییٰ بن اکثم”کو اس کی علمی شہرت کی وجہ سے چنا، مامون نے امام جواد علیہ السلا م کے علم و آگہی کو پرکھنے اور جانچنے کے لئے ایک جلسہ ترتیب دیا۔ اس جلسہ میں یحییٰ نے مامون کی طرف رخ کر کے کہا: اجازت ہے کہ میں اس نوجوان سے کچھ سوال کروں؟۔ مامون نے کہا : خود ان سے اجازت لو ۔ یحییٰ نے امام محمدتقی علیہ السلا م سے اجازت لی۔ امام علیہ السلا م نے فرمایا: یحیی! تم جو پوچھنا چاہو پوچھ لو ۔
جامعہ الکوثر کے شعبہ انگریزی کے ایک وفد نے اسلامی نظریاتی کونسل کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر کونسل کے چیرمین قبلہ ایاز نے اراکین وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے اغراض و مقاصد اور آئین پاکستان کی اسلامی نظریات سے کماحقہ ہم آہنگی کے لئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔
علامہ محمد افضل حیدری نے انقلابِ اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہاکہ آج 44 سال بعد ،عالمی استکبار اور عالم کفر کی مخالفت اور سازشوں کے باوجود، انقلاب اسلامی نہ صرف موجود ہے بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے انقلابِ اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہاکہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا۔