صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























سمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ جگر گوشہ رسول ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے رول ماڈل ہے۔ ہم زندگی کے تمام پہلوؤں میں اس عظیم ہستی سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں اپنی نسلوں کو سنوارنے کے لیے اس ذات مقدسہ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا جنہیں نبی کریمﷺ نے اپنے جگر کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔یہ وہ ذات ہیں جو رحمت اللعالمین ﷺ کے لیے بھی رحمت ہیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ خواتین کے لئے اسلامی لباس کا پہننا دین اسلام کی ضروریات میں سے ہے اور اس بارے میں متعدد آیات بھی موجود ہیں۔
اس ادارے کی خدمات کا دائرہ اب ملک کے طول و عرض تک پہنچ چکا ہے، امام خمینیؒ ٹرسٹ پاکستان کی ایک اسلامی فلاحی تنظیم کے طور پر جانا جاتا ہے، یہ ٹرسٹ قدررتی آفات میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کے علاوہ طب، تعلیم، روزگار، اجتماعی شادیوں، غریب عوام کی امداد، تعمرات مساجد و امام بارگاہ سمیت مختلف شعبہ جات زندگی میں اپنی خدمات بلاتفریق مذہب و مسلک انجام دے رہا ہے۔
کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ پاکستان میں کچھ فرقہ پرست ٹولے ہیں، جو اس ملک کی فضاء کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفد نے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی کی قیادت میں ملاقات کی۔
بیوٹمز یونیورسٹی سے حالیہ ڈگری اور گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کے اعزاز میں مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسلامی و خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مگر کرپٹ و دین بیزار قیادت نے سودی نظام معیشت، سیکولرازم، بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا۔
سیدہ فاطمہ زہراء ؑ وہ عظیم ہستی ہیں جو مرکز تعارف اہل بیت ؑ ہیں ۔آپ حدیث کساء میں پڑھتے ہیں کہ اہل بیؑت جب ایک چادر میں اکھٹے ہوئے ۔توجبرئیل امین ؑ نےسوال کیا ۔ اے پروردگار !چادر کے نیچے جو ہستیاں موجود ہیں وہ کون ہیں : یارب ومن تحت الکساء؟ تو خداوند عالم نے جواب میں ارشاد فرمایا: "ھم فاطمۃ و ابوھا و بعلھا وبنوھا” "وہ فاطمہ ؑ ہیں ،ان کے پدربزرگوار ہیں،ان کے شوہر نامدار ہیں اوران کے فرزند ان ذی وقار ہیں۔”
قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔ انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔