آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

26آوریل
آیت اللہ ریاض حسین نجفی نے وفاق المدارس الشیعہ کی کابینہ کا اعلان کر دیا

آیت اللہ ریاض حسین نجفی نے وفاق المدارس الشیعہ کی کابینہ کا اعلان کر دیا

رئیس الوفاق نے آٹھ علمائے کرام کو مشیر کے طور پر بھی نامزد کیا ہے، جن میں علامہ سید محمد تقی نقوی، مولانا فیاض حسین نقوی، مولانا افتخار حسین نقوی، مولانا عبدالمجید بہشتی، مولانا محمد جواد حافظی، مولانا شاہد حسین نقوی، مولانا شیخ مرزا علی اور مولانا شیخ غلام حسین مخلصی شامل ہیں

23آوریل
علماء، تبلیغ سے وابستہ افراد انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علماء، تبلیغ سے وابستہ افراد انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کے دین کی تبلیغ کرنے والے فقط خالق کائنات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ذمہ دار علماءاور تبلیغ سے وابستہ اہلِ علم ہمیشہ انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں۔حضرت ابراہیم ؑ کے واقعات میں بھی اللہ پر بھروسہ کا درس ملتا ہے۔تنہا ہونے کے باوجود موقف سے پیچھے نہ ہٹے۔

16آوریل
قرآن مجیدمیں روحانی اور جسمانی بیماریوں کی شفا ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن مجیدمیں روحانی اور جسمانی بیماریوں کی شفا ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ابدیّت اور سرمدیّت فقط اللہ کے لئے ہے،باقی سب کو فنا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے ماہ رمضان میں اللہ ہما را میزبان ہے۔مہمان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو میزبان کو ناپسند ہو۔اُمّتِ مرحومہ خوش قسمت ہے کہ ماہِ مبارک نصیب ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو اپنا نام دیا ہے۔

19مارس
ریاستِ مدینہ نے وحدت ایجادکی، تفریق نہیں/حکومت اپنے ریاستِ مدینہ کے دعووں پر غور کرے، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ریاستِ مدینہ نے وحدت ایجادکی، تفریق نہیں/حکومت اپنے ریاستِ مدینہ کے دعووں پر غور کرے، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ ریاستِ مدینہ نے وحدت ایجادکی، تفریق نہیں۔ بھائی چارہ قائم کیا،لوگوں کو تقسیم نہیں کیا۔ حکومت اپنے ریاستِ مدینہ کے دعوو ں پر غور کرے۔تمام مسالک کے دینی مدارس کے بورڈز کے اتحاد کو دنیا بھر میں سراہا جاتا تھا کہ ہر اسلامی مکتبہ فکر کا ایک بورڈ ہے ، اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے آپس میں متحد ہیں۔

11مارس
چیئرمین قومی کمیشن بین المذاہب مکالمہ کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات+تصاویر

چیئرمین قومی کمیشن بین المذاہب مکالمہ کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات+تصاویر

قومی کمیشن بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاہ نے وفد سمیت حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر آکر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی ہے.

29ژانویه
قیامت کے دن غلط رہبروں سے راہِ حق سے ہٹانے کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قیامت کے دن غلط رہبروں سے راہِ حق سے ہٹانے کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قیامت کے دن گمراہ لوگوں کا یہ عذر قبول نہیں کیا جائے گا کہ انہیں غلط رہبروں نے راہِ حق سے ہٹادیا تھا۔قرآن میں ہے کہ اُس دن وہ لوگ ان غلط رہبروں پر لعنت بھیجیں گے اور رہبر ایسے پیروکاروں سے بیزاری کا اظہار کریں گے لیکن دونوں کو اس کا کوئی فائدہ نہ ہو گا۔

08ژانویه
امریکہ ہماری خفیہ ایجنسیوں کا محتاج ، مگر یہ دو دہائیوں سے ہزارہ برادری کے قاتلوں کو بے نقاب نہ کر سکیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

امریکہ ہماری خفیہ ایجنسیوں کا محتاج ، مگر یہ دو دہائیوں سے ہزارہ برادری کے قاتلوں کو بے نقاب نہ کر سکیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

عمران خان بادشاہ سلامت ہیں اور انہوں نے اپنا دورہ کوئٹہ ملتوی کردیا ہے اور الزام عائد کر رہے ہیں کہ مقتولین کے ورثا انہیں میل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ظلم کو اللہ تعالیٰ بالکل پسند نہیں کرتا ۔وزیراعظم کسی دباو ¿ کا شکارہیں ،وہ کابینہ میں وہ بات چیت تو کرتے ہیں لیکن کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے لیکن انھیں اناپرستی تبدیل کرنا ہوگی۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کے دباو ¿ میں نہیں جائیں گے۔

02ژانویه
آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

انہوں نے عالم مجاہد، جلیل القدر فلسفی، مفسر قرآن اور فقیہ انقلابی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی (اعلی اللہ مقامہ الشریف) کی رحلت کی خبر حوزہ علمیہ کے لئے بہت دردناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ آیت اللہ مصباح یزدی فلسفہ میں صاحب نظر اور جدید اور نئے نظریات رکھتے تھے۔ وہ مغربی فلسفہ پر بھی ایک دقیق نظر رکھتے تھے۔

25دسامبر
قرآن ہر مصیبت ، بیماری کا علاج اور برکت و نجات کا ذریعہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن ہر مصیبت ، بیماری کا علاج اور برکت و نجات کا ذریعہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ ٹائمز|وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہر دور کی طرح آ ج بھی قرآن ہر مصیبت ، بیماری کا علاج اور برکت و نجات کا ذریعہ ہے۔ کاروبار شروع کرنے سے پہلے دکان، دفتر کی صفائی کے بعد قرآن کی تلاوت و دعا کو ترقی و برکات کا موجب بتایا گیا ہے۔ بیماری کی شفا بھی تلاوت سے ممکن ہے۔