تعزیت

02مارس
آیت اللہ سیستانی کے وکیل حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم انتقال کر گئے

آیت اللہ سیستانی کے وکیل حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم انتقال کر گئے

دفتر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے جاری بیان میں آیا ہے کہ ہمیں عالم جلیل القدر علامہ سید علی عبد الحکیم الصافی کی نہایت ہی افسوسناک وفات کی خبر موصول ہوئی۔مرحوم نے دین حنیف کے فروغ اور مؤمنین کی حمایت میں اپنی عظیم زندگی کو صرف کردیا۔خداوند نیک لوگوں کو ان نیکی کا جزا عطا فرمائے۔

21فوریه
بلتستان میں نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بلتستان میں نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں نے سخت سردی میں کے ٹو سر کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا، انکے عزم و حوصلے قابل داد و تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

16فوریه
ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈونیشیا میں اسلامی معارف اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی۔ وہ مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام میں پیش پیش تھے۔

26ژانویه
شاعر و ذاکر ریحان اعظمی نے بے لوث خدمت اور سادگی کی عظیم مثال قائم کی، ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

شاعر و ذاکر ریحان اعظمی نے بے لوث خدمت اور سادگی کی عظیم مثال قائم کی، ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

امام جمعہ نیویارک علامہ سندرالوی نے کہا کہ مرحوم شاعر نے خدمت مکتب اہل بیت ؑ میں زندگی کا کوئی لمحہ فرو گزاشت نہیں کیا ۔ وہ ایک بلند پایہ شاعر، عقیدت میں ڈوبے ہوئے ذاکر اور غیرت مند سید زادے تھے۔

20ژانویه
صدر جامعہ روحانیت بلتستنان پاکستان کا آیت اللہ حسنین شعبانی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت

صدر جامعہ روحانیت بلتستنان پاکستان کا آیت اللہ حسنین شعبانی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ بحق محمد و آل محمد مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے -

10ژانویه
تہران میں پاکستان سے تعزیت اور سانحہ مچھ کے خلاف احتجاج،ایران پاکستان کے غم میں شریک ہے، پیغام+تصاویر

تہران میں پاکستان سے تعزیت اور سانحہ مچھ کے خلاف احتجاج،ایران پاکستان کے غم میں شریک ہے، پیغام+تصاویر

تہران میں واقع پاکستانی سفارت خانہ کے باہر ایرانی اسٹوڈنٹس اور عوام کی جانب سے شہدائے مچھ کے لواحقین اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کے اظہار کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

11دسامبر
آیت اللہ یزدی نے انقلاب کی کامیابی کے لئے امام خمینی ؒ کے ساتھ جدوجہد میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، علامہ کلب جواد

آیت اللہ یزدی نے انقلاب کی کامیابی کے لئے امام خمینی ؒ کے ساتھ جدوجہد میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، علامہ کلب جواد

حوزہ ٹائمز| انہوں نے کہا کہ آیت اللہ یزدی نے اپنی پوری زندگی انقلاب اسلامی کی ترقی اور علوم آل محمدؑ کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی ۔آیت اللہ یزدی ایران میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے اورہمیشہ باوقار انداز میںملک و قوم کی خدمت فرماتے رہے ۔مرحوم امام خمینیؒ کے شاگرد تھے اور آخر دم تک انہی کے نقش قدم پر چلتے رہے ۔

11دسامبر
آیت اللہ یزدی زہد و تقوی ، پرہیزگاری کا بہترین نمونہ تھے، جامعۃ الزہرا ءسکردو

آیت اللہ یزدی زہد و تقوی ، پرہیزگاری کا بہترین نمونہ تھے، جامعۃ الزہرا ءسکردو

حوزہ ٹائمز|جامعۃ الزہرا ءسکردو بلتستان کی جانب سے عالم مجاہد اور جامع مدرسین کے سربراہ آیت اللہ یزدی کی ارتحال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام کہا کہ مجاہد، متقی اور پرہیزگار عالم دین مرحوم آیت اللہ یزدی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب ،حوزہ علمیہ قم ، فضلا ، اور ارادتمندوں اور خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

10دسامبر
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے بلتستان کے بزرگ عالم دین علامہ علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے بلتستان کے بزرگ عالم دین علامہ علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام

حوزہ ٹائمز|قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی جانب سے بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر، جامعۃ المصطفی میں پاکستانی طلاب کے مشاورتی نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے انتہائی دکھ کا باعث بنی.