شہداء

07ژانویه
سانحہ مچھ؛ ملک بھر میں پانچویں روزبھی دھرنا جاری، عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرینگے، خانوادہ شہداء

سانحہ مچھ؛ ملک بھر میں پانچویں روزبھی دھرنا جاری، عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرینگے، خانوادہ شہداء

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر شیعہ ہزارہ کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اوربزرگ افراد شامل ہیں، دھرنے کے شرکا نے کہا کہ جب تک وزیراعظم احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

24دسامبر
عشرہ شہداء کے عنواں سےکرم میں شہداء کی یاد کو ایک انوکھے انداز سے منانے کا پروگرام ہے، علامہ عابد الحسینی

عشرہ شہداء کے عنواں سےکرم میں شہداء کی یاد کو ایک انوکھے انداز سے منانے کا پروگرام ہے، علامہ عابد الحسینی

حوزہ ٹائمز|انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم علاقائی پروگرام نہیں کرنا چاہتے، بلکہ شہداء کے اس پروگرام کو ہم قومی اور بین الاقوامی حیثیت دینا چاہتے ہیں، جس کے لئے ہم نے ایک بین الاقوامی شخصیت کی شہادت کا دن انتخاب کیا ہے۔ جس نے اپنی جاں ملکی سرحدوں پر نہیں بلکہ اسلامی سرحدوں پر نچھاور کی۔ جس نے اسلام کے نام پر جاں قربان کی۔ جس کی پہچان ہی بیت المقدس اور قدس سے ہے اور جسے پچھلے سال 3 جنوری کو قدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے راہ ہموار کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا.

23دسامبر
شہید لیفٹیننٹ سید یاسر عباس ایک بہادر سپوت

شہید لیفٹیننٹ سید یاسر عباس ایک بہادر سپوت

یہ زندگی خدا تعالی کی امانت ہے۔ ہر عام و خاص کیلئے ضروری ہے کہ امانت کی پاسداری کرتے ہوئے اسے حقدار کو لوٹائے۔ امانت کی سب سے بہتر پاسداری خدا کی راہ میں شہادت ہے۔ اگر زندگی کا اختتام موت ہے تو اس کا بہترین انتخاب شہادت ہے۔ بلاشبہ شہداء کے خون میں وہ تڑپ ہے جس سے معاشرے جمود سے تحرک کی طرف راستہ طے کرتے ہیں۔

13دسامبر
زاریا کے شہداء کو یاد کرنا، شعائر اسلامی کے تذکرہ کا مصداق ہے، متولی حرم امام رضا (ع)

زاریا کے شہداء کو یاد کرنا، شعائر اسلامی کے تذکرہ کا مصداق ہے، متولی حرم امام رضا (ع)

حوزہ ٹائمز|حرم امام علی رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے، نائیجریا کے شہر زاریا میں شہید ہونے والوں کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک اہم اور تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نےنائیجیریا کی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے تحجر، سامراج اور صیہونیت کے ٹرائیکا کو اقوام عالم کی بیداری کی راہ میں بنیادی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

28نوامبر
شہید فخری زادہ کا قتل عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، سید احمد رضوی

شہید فخری زادہ کا قتل عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، سید احمد رضوی

حوزہ ٹائمز|انہوں نے کہا کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ ظلم نظر نہیں آتا جو اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور امریکہ اسرائیل کی حمایت و پشت پناہی کرکے انسانیت کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔