علامہ محمد افضل حیدری

07می
قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے، علامہ محمد افضل حیدری

قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے، علامہ محمد افضل حیدری

جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ نے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔یہود و نصاری کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

10آوریل
شہید باقر الصدر مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے، جنرل سیکرٹری وفاق المدار الشیعہ

شہید باقر الصدر مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے، جنرل سیکرٹری وفاق المدار الشیعہ

علامہ محمد افضل حیدری نے سید محمد باقر الصدر شہید اور ان کی ہمشیرہ سیدہ آمنہ بنت الہدی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید صدر کی شخصیت کو چند جہت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے۔

24مارس
مدارس دینیہ کی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وفاق المدارس الشیعہ

مدارس دینیہ کی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وفاق المدارس الشیعہ

علامہ محمد افضل حیدری نے مدارس دینیہ کی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکتب اہلبیت ؑغیر ضروری محاذ آرائی کے حق میں نہیں، ہمارے مدارس مدتوں سے تعلیمات قرآن و حدیث اور سیرت معصومین ؑکے فروغ کے عظیم مشن میں مشغول ہیں۔

12مارس
قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین کا دورہ جامعۃ المنتظر /پوپ اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات سے پوری دنیا میں امن و اخوت کا پیغام عام ہوا، پریس کانفرنس

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین کا دورہ جامعۃ المنتظر /پوپ اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات سے پوری دنیا میں امن و اخوت کا پیغام عام ہوا، پریس کانفرنس

آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کیتھولک چرچ آف پاکستان سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا دورہ کیا اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے خصوصی ملاقات کی۔

09مارس
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، اس کا وجود نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عراق میں کافی حد تک امن و امان کی صورتحال قائم ہوچکی تھی اب دوبارہ بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دشمن کے یہ عزائم بھی ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔

04ژانویه
مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ہے، مہتمم اعلیٰ مہتمم اعلیٰ لاہور

مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ہے، مہتمم اعلیٰ مہتمم اعلیٰ لاہور

میڈیا سیل کی طرف سے جاری تعزیتی اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ رزقِ حلال کمانے میں مشغول مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ہے۔پاک فوج اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے بلوچستان میں مدتوں سے شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کریں۔