مجلس وحدت مسلمین پاکستان

11آوریل
دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام اللہ علیہا کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام اللہ علیہا کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے ہر لفظ کو حکم کا درجہ دینے والی عرب کی اس عظیم ملکہ کو سماجی مقاطعہ کے دوران شعب ابی طالب ع میں جو سختیاں برداشت کرنا پڑیں اس پر دین اسلام ان کا مقروض ہے۔حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ اور ان کا ہر عمل خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔معاشرے کو پاکیزہ بنانے کے لیے خاندان رسالت کے کردار کو شعار بنانا ہو گا ۔

06مارس
ان دہشتگردوں کو پہلے پالا گیا جو آج بے قابو ہوکر مساجد پر حملہ آور ہے، علامہ احمد اقبال

ان دہشتگردوں کو پہلے پالا گیا جو آج بے قابو ہوکر مساجد پر حملہ آور ہے، علامہ احمد اقبال

پشاور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکمران سیاست سیاست کھیلنے اور اقتدار بچانے کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دیں۔ یہ سانحہ ناقابل برداشت ہے۔

25فوریه
 ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفدکی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات ، متنازعہ یکساں نصاب تعلیم پر تحفظات کا اظہار

 ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفدکی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات ، متنازعہ یکساں نصاب تعلیم پر تحفظات کا اظہار

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں یکساں نصاب تعلیم کے متنازع نکات سے پیدا ہونے والی بے چینی سے آگاہ کیا۔

11فوریه
امام خمینیؒ جیسے عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

امام خمینیؒ جیسے عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا عالم کفر کو سب زیادہ خطرہ اس نظام ولایت سے ہے جس کے سب سےمضبوط مدافعین مراجع عظام ہیں۔مرجعیت کے ہاتھوں شام و عراق میں شرمناک شکست کے بعد عالمی غنڈوں نے اپنی توپوں کا رخ مرجعیت کی طرف موڑ دیا ہے۔خودساختہ پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان الہی قوتوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو حقیقی معنوں میں اسلام کے عظیم مجاہد ہیں۔

10فوریه
با عفت معاشرے کی تشکیل کے لئے” حجاب ” انتہائی ضروری ہے،رکن پنجاب اسمبلی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

با عفت معاشرے کی تشکیل کے لئے” حجاب ” انتہائی ضروری ہے،رکن پنجاب اسمبلی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

سیدہ زہرا نقوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہاکہ انتہا پسندوں کے خلاف مسلمان لڑکی نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسلمان خاتون کمزور نہیں ہے، شجاعانہ طور پر علم کے حصول کے لئے اور اپنے کسی بھی وظیفے کی انجام دہی کے لئے جب وہ محجبہ ہو کر خدا پر بھروسہ کر کے باہر نکلتی ہے تو کوئی بھی انتہاء پسند اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔

08دسامبر
پشاور، علامہ احمد اقبال رضوی کی علامہ جواد ہادی اور شہید قائدؒ کے فرزندان سے ملاقات

پشاور، علامہ احمد اقبال رضوی کی علامہ جواد ہادی اور شہید قائدؒ کے فرزندان سے ملاقات

علامہ احمد اقبال رضوی نے برزگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید جواد ہادی کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین اور مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی شامل تھے۔

05دسامبر
غیرملکی شہری کو سرعام تشددکے بعد نذرآتش کرنےوالے تمام ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے، علامہ راجہ ناصرعباس

غیرملکی شہری کو سرعام تشددکے بعد نذرآتش کرنےوالے تمام ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ جرم و سزا کا تعین ریاست کی ذمہ داری ہےعوام کی نہیں،ریاست بھی بلا تحقیق کسی کو سزا نہیں دے سکتی۔بلوائیوں نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا،اگر ایسے واقعات کو طاقت کے ساتھ روکا نہ گیا تو ہم دنیا کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

19اکتبر
 ملت تشیع میلاد النبیؐ کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

 ملت تشیع میلاد النبیؐ کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی عاشقان رسول ﷺ کا اپنے نبی ﷺ سے تجدید عہد کا نام ہے۔میلاد منانے والے شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو اور ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی وحدت و اخوت کا جو عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ سال کی ہر ساعت ہر گھڑی میں جاری رہنا ضروری ہے۔ جس طرح اہلسنت برادران عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں بالکل اس عقیدت و احترام کے ساتھ تشیع ملک بھر میں میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں جو عناصر میلاد النبی کی مخالفت کرتے ہی وہی عزاداری حسین ع کے بھی مخالف ہیں۔

30آگوست
ملت جعفریہ کی خوش بختی ہے کہ مفتی جعفرحسینؒ جیسی جرات مند، باحکمت و بابصیرت اور درویش صفت قیادت کا دور بھی دیکھا جس کی حکیمانہ فکر و تدبر اور نڈر طرز عمل سے ضیا ءجیسے آمر بھی خوفزدہ تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ مفتی جعفر کے قائدانہ اوصاف ناقابل شمار ہیں ان کا ہر عمل حکمت سے بھرپور اور ان کا ہر قول اپنے اندر لاتعداد مفاہیم سمیٹے ہوئے تھا۔ان کی شخصیت زندگی کے مختلف پہلوؤں سے مزین تھی۔