وفاق ٹائمز،

21آگوست
مخیر حضرات آگے بڑھیں سیلاب متاثرین کی امداد کریں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

مخیر حضرات آگے بڑھیں سیلاب متاثرین کی امداد کریں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

لہذا مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ عطیات ، صدقات ،زکوة اور اموال شرعیہ سے متاثرین حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان کی مدد فرمائیں ۔

19آگوست
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف کے وفد کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف کے وفد کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

دفتر قائد نجف اشرف کے نمائندہ وفد نے مرجع معظم کو زائرین کو اربعین کے موقع پر درپیش مسائل کی حل کی اپیل کی۔ جس پر مرجع معظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے آنے والے زائرین کے پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ زائرین بروقت اربعین کی زیارات سے فیضیاب ہو سکیں۔

16آگوست
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا استاد شہیدی کے نام تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا استاد شہیدی کے نام تعزیتی پیغام

میں آپ کے برادر گرامی حجت الاسلام حاج شیخ محمد رضا شہیدی (طاب ثراہ) کی رحلت پر جنابعالی اور دیگر پسماندگان و لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوندِ متعال انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔

16آگوست
بے شک چودہ اگست ایک ملک کی آزادی کا دن اور عاشورہ پوری انسانیت اور بشریت کی آزادی کا دن ہے، سیدہ معصومہ نقوی

بے شک چودہ اگست ایک ملک کی آزادی کا دن اور عاشورہ پوری انسانیت اور بشریت کی آزادی کا دن ہے، سیدہ معصومہ نقوی

ان کا کہنا تھا کہ یوم آذادی کے موقع پر وطن کے محافظوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی جانیں ہمہ وقت مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت کے لئے قربان ھونے کے لئے تیار رھتی ھیں ۔ حسینیت زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ۔

14آگوست
پاکستان میں جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

پاکستان میں جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

نوٹ سبز اور سفید رنگ سے طبع کیا گیا ہے جس کے سامنے کے رخ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ فاطمہ جناح، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کی تصاویر نقش ہیں۔

14آگوست
پروردگار پاکستان کی جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت فرما، علامہ محمد حسین اکبر

پروردگار پاکستان کی جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت فرما، علامہ محمد حسین اکبر

ادارہ منہاج الحسینؑ اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہم پروردگار سے دعا کرتے ہیں اے پروردگار بحق محمد و آل محمد علیہم السلام ہمارے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کو استحکام و سالمیت عطا فرما، اس کی جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت فرما اس کے داخلی و خارجی دشمنوں کو تباہ و برباد فرما۔

14آگوست
اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو /سید شفقت حسین شیرازی

اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو /سید شفقت حسین شیرازی

قیام پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اسے بانیان پاکستان کے خواب کی روشنی میں ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

14آگوست
اقتدار پر موروثی اجارہ داری کی بے جا خواہش ، سیاسی رسہ کشی اور اختیارات کے نشے کے خمار نے ہمارے پیارے وطن کو قائد اعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا،علامہ راجہ ناصرعباس

اقتدار پر موروثی اجارہ داری کی بے جا خواہش ، سیاسی رسہ کشی اور اختیارات کے نشے کے خمار نے ہمارے پیارے وطن کو قائد اعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ارض پاک کی داخلی خودمختاری اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔پاک فوج کے نوجوانوں کے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ان قومی مجرموں کو پاکستان کے قوانین کے تحت سخت ترین سزائیں دینا حب الوطنی کا تقاضا ہے۔محب وطن اور مدافع وطن کے قاتلوں کی معافی ملک و قوم سے خیانت ہے۔ہم سب نے مل کر اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔ہمارے لیے یہ رب کریم کی سب سے بڑی نعمت ہے۔

13آگوست
جشن آزادی، 50 سے زائد شہروں میں ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جائے گا

جشن آزادی، 50 سے زائد شہروں میں ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جائے گا

سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ تاریخی جشن آزادی کے موقع پر آج 50 سے زائد شہروں میں قوم ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھے گی اور حقیقی آزادی کے سفر میں بھرپور شرکت کرے گی۔