وفاق ٹائمز،

11سپتامبر
عراق کا سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا اعلان

عراق کا سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا اعلان

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ کا پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے، عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفور عملدرآمد اور عراقی وزیر داخلہ کا چہلم امام حسینؑ کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا۔ اس ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا

11سپتامبر
قائد اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی

قائد اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی

برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے نجات دہندہ،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی۔

10سپتامبر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کا کربلا کے گورنر کے ہمراہ زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لئےفیلڈ وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کا کربلا کے گورنر کے ہمراہ زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لئےفیلڈ وزٹ

اس دورے کےدوران سیکیورٹی اور تنظیمی منصوبوں کا جائزہ لینا بھی لیا گیا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ اور سیکیورٹی حکام شریک تھے۔

10سپتامبر
کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے،آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی

کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے،آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی

مزید برآں مرجع عالی قدر نے فرمایا اگر آپ سے لوگ سوال کریں کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں تو مثبت تبدیلی آگئی ہے، پہلے آپ ایسے نہیں تھے ،اب تبدیل ہو کر آئیں ہیں،آپ کو کس نے بدلا؟ تو آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا ۔جس نے حر علیہ السلام کو جنت کے باغوں میں پہنچا دیا مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا۔

08سپتامبر
شیعہ زائرین کے ساتھ وزارت خارجہ کا کردار سوتیلی ماں جیسا ہے/ بلاول بھٹو زائرین کی مشکلات حل کریں

شیعہ زائرین کے ساتھ وزارت خارجہ کا کردار سوتیلی ماں جیسا ہے/ بلاول بھٹو زائرین کی مشکلات حل کریں

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ اس مسئلے کا حل وزارت خارجہ کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ دوسرے ممالک کو وزیر خارجہ ہی قائل کرنے کا پابند ہے تاہم جس ملک کے وزیر خارجہ کا یہ رویہ ہو توعراقی بھی اس ملک کے باسیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

08سپتامبر
کروشیا میں پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح

کروشیا میں پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح

مسجد سیساک کے امام عالم کرنکیچ کے مطابق یہ تاریخ لمحہ ہوگا اور یہ پچاس سال قبل کی تجویز سے آئیڈیا لیا گیا ہے جب یہاں کے مسلمان ایک ایسے مرکز کے بارے میں سوچتے تھے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہاں چار لاکھ مسلمانوں کی خدماف فراہم کی جائے گی۔

06سپتامبر
وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی

وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

06سپتامبر
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے، چینی صدر اور وزیراعظم کے تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات پر اظہار تشکر کیا ہے۔

05سپتامبر
ایرانی عوام سیلاب سے متاثر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کو نکلیں، آیت اللہ محامی

ایرانی عوام سیلاب سے متاثر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کو نکلیں، آیت اللہ محامی

ولی فقیہ کے نمائندہ سیستان و بلوچستان نے زور دے کر کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر صوبہ سیستان و بلوچستان کے شریف عوام کو پاکستانی زائرین کی میزبانی کی توفیق ملی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں میرجاوہ باڈر پر پاکستانی زائرین کی میزبانی کی جاتی تھی اور سہولیات کم تھیں جبکہ اس سال الحمد للہ صورتحال بہت بہتر ہے، خاص طور ایک وسیع زائر سرا تعمیر ہوچکی ہے جس میں زائرین کی پذیرائی کے تمام سہولیات فراہم ہیں۔