وفاق ٹائمز،

02نوامبر
ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اولین فرض ہے کہ عام آدمی کے معمولات زندگی کو بہتر بنائے، جہاں عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے لگے، مائیں بچوں کو زہر دے کر خود بھی ابدی نیند سو جائیں، وہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہیں،

02نوامبر
وزیرِ اعظم کی چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات

وزیرِ اعظم کی چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف پہلی مرتبہ اپنے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کررہے ہیں۔ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران وزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

01نوامبر
دشمن؛ ایران کو تقسیم کر کے دین کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، آیۃ اللہ فاضل لنکرانی

دشمن؛ ایران کو تقسیم کر کے دین کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، آیۃ اللہ فاضل لنکرانی

جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے شیراز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایران میں ہونے والے ان حالیہ واقعات میں دشمن کے آلہ کار فسادیوں کے ناپاک ہاتھوں سے بہت سے قتل ہوئے، ان بے گناہوں کے قتل کے بارے میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ دینِ اسلام کے نقطۂ نظر اور موقف کا بیان ضروری تھا۔

01نوامبر
علامہ راجہ ناصر عباس کی آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد

علامہ راجہ ناصر عباس کی آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حسن عارف کو آئی ایس او پاکستان کا نیا مرکزی صدر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

31اکتبر
شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں نایاب اسلامی آثار و فن پاروں کی نمائش

شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں نایاب اسلامی آثار و فن پاروں کی نمائش

ان میں سے کچھ فن پارے پہلی بار اس نمائش میں رکھے جائیں گے اور ان نادر کاموں میں سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسب نامے کے نادر سونے کے کام والے متن کا تذکرہ کر سکتے ہیں۔

31اکتبر
حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

نئے میر کارواں کا انتخاب ہوا تو پنڈال مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکن "ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے" کے فلک شکاف نعرے لگاتے رہے۔

30اکتبر
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقدہ ہوا، کنونشن میں آئی ایس او سے وابستہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،

29اکتبر
کابل سے شیراز تک یزیدیوں کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کابل سے شیراز تک یزیدیوں کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

عالمی استکباری نظام کی دنیا کے آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی شرمناک تاریخ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کو سامراجی مداخلت سے پاک دیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستانی قوم کی امریکی مداخلت کے خلاف جدوجہد ملک و قوم کے لئے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔

27اکتبر
عبادت گاہ پر حملہ قابل مذمت، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، پاکستان

عبادت گاہ پر حملہ قابل مذمت، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، پاکستان

یاد رہے کہ گذشتہ شب ایران کے صوبے فارس میں امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر ایک دہشت گرد نے حملہ کرکے 15 زائرین کو شہید کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے مشہور ہے۔