وفاق ٹائمز

25دسامبر
مؤسسہ امام المنتظر کے تحت کئی “کتابیں شائع ہوچکی ہیں، المنتظر کا مقصد پاکستانی مدارس کی ضرورت کو پورا کرنا ہے،علامہ سید حسن نقوی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

مؤسسہ امام المنتظر کے تحت کئی “کتابیں شائع ہوچکی ہیں، المنتظر کا مقصد پاکستانی مدارس کی ضرورت کو پورا کرنا ہے،علامہ سید حسن نقوی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

سید حسن نقوی:پاکستان سے ہم نے تقریباً 20 طلاب کو داخلہ دیا اور تقریباً 1393 شمسی میں باقاعدہ افتتاح ہوا اور یہاں کلاسس شروع ہوئیں۔ہر سال ہم تقریباً 20 ، 25 طلاب کو پاکستان سے باقاعدہ طور پر امتحان لے کر داخلہ دیتے ہیں اور یہاں سے ابھی تک تقریباً 35، 40 طلاب فارغ التحصیل ہوئے ہیں چونکہ کارشناسی کے بعد یہاں ارشد کا کوئی سسٹم موجود نہ تھا لذا طلاب دوسرے مدارس میں ارشد کیلئے چلے جاتے ہیں اور اس طرح ہر سال تقریباً 10 سے 15 طلاب ایم فل کے انٹری امتحانات میں شرکت کرتے ہیں اور بہترین انداز میں یہاں سے کامیاب ہوکر فارغ ہوجاتے تھے اور ابھی ہمیں ایم فل کی کلاسز شروع کرنے کا موقع ملا ہے۔

25دسامبر
پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت یا دباؤ کو قبول کرنا قائداعظم کے مقصد سے بے وفائی ہے، علامہ افضل حیدری

پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت یا دباؤ کو قبول کرنا قائداعظم کے مقصد سے بے وفائی ہے، علامہ افضل حیدری

علامہ افضل حیدری نے کہاکہ کسی بھی ریاسست کی آزادانہ داخلہ و خارجہ پالیسی ایک خود مختار ریاست کی شناخت ہوتی ہے۔پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت یا دباؤ کو قبول کرنا قائداعظم کے مقصد سے بے وفائی اور ریاست سے بددیانتی ہے۔

25دسامبر
بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے 25 دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

25دسامبر
حیوانات کو شکار اور ذبح کرنے کے احکام

حیوانات کو شکار اور ذبح کرنے کے احکام

حلال گوشت حیوان جنگلی ہویاپالتوحرام گوشت حیوانوں کے علاوہ جن کابیان کھانے اورپینے والی چیزوں کے احکام میں آئے گااس کواس طریقے کے مطابق ذبح کیا جائے جوبعدمیں بتایاجائے گاتواس کی جان نکل جانے کے بعداس کاگوشت حلال اور بدن پاک ہے۔لیکن اونٹ،مچھلی اورٹڈی کوحلال کرنے کا دوسرا طریقہ ہے جس کو آئندہ مسائل میں بیان کیاجائے گا۔

25دسامبر
کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں اقلیتی برادری کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیاز ی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عرصہ دراز سے طبقاتی تفاوت‘ عدم مساوات اور عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب حکمران طبقات کی غیر سنجیدہ روی سمیت اپنے فرائض منصبی کودرست انداز میں انجام نہ دینا ہے جس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

24دسامبر
کورونا کی نئی لہر، ایران نے زائرین سمیت تمام ویزوں پر پابندی عائد کردی

کورونا کی نئی لہر، ایران نے زائرین سمیت تمام ویزوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس ویرینٹ (او میکرون) کے پھیلاو کیوجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام بارڈر (بائی ایئر، بائی روڈ، بحری سفر) ہفتہ 25 دسمبر 2021ء سے زیارتی، سیاحتی اور نارمل انٹری کیلئے اگلے پندرہ دن تا اطلاع ثانی بند رہیں گے۔

23دسامبر
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر نامحرم سے چیٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر نامحرم سے چیٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟

کلی طور پر نامحرم سے کسی بھی طرح کا رابطہ جیسے چیٹ، ایس ایم ‏ایس، ٹیلی فون یا بالمشافہ گفتگو اگر گناہ کا اندیشہ ہو (گفتگو کے دوران گناہ ہو ‏رہا ہو یا گفتگو کے نتیجے میں گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو) تو حرام اور گناہ ‏ہے۔ ہر بالغ کے لئے واجب ہے کہ جب صنف مخالف سے کوئی رابطہ ہو تو ‏شرعی حدود کا پاس و لحاظ رکھے اور ایسے ہر عمل سے پرہیز کرے جس ‏میں جنسی لذت بھی شامل ہو یا گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو یا وہ موجب فساد ‏ہو۔ ‏

23دسامبر
یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے تعزیت

یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے تعزیت

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و انتہائی کارآمد سفیر جناب حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ایک بیان میں تبریک و تعزیت پیش کی۔

23دسامبر
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی “کتاب کونسل” کی سرگرمیاں تخصصی ہوں گی،آیت اللہ رمضانی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی “کتاب کونسل” کی سرگرمیاں تخصصی ہوں گی،آیت اللہ رمضانی

"اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو بین الاقوامی میدان میں نشر کرنے کی ترجیحات اور حکمت عملیوں کا جائزہ" کے زیر عنوان اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں، ہندوستان، جنوب مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکہ کی ضرورتوں پر تبصرہ کیا گیا۔