وفاق ٹائمز

15نوامبر
بلتستان کے معروف عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین انتقال کر گئے

بلتستان کے معروف عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین انتقال کر گئے

علامہ حسن فخرالدین کا تعلق بلتستان کے علاقہ کواردو سے تھا اور کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

15نوامبر
قم میں مراجع تقلید سے متولی آستان قدس رضوی کی ملاقات

قم میں مراجع تقلید سے متولی آستان قدس رضوی کی ملاقات

ان ملاقاتوں میں مختلف موضوعات منجملہ مشہد مقدس کے مضافات میں عوام میں دینی تعلیمات کے فروغ اور ثقافتی مسائل کے حل کی کوششوں ، دین مبین اسلام کی تبلیغ کے لئے اہل اورلائق افراد کی تربیت کے ساتھ باصلاحیت خطباء کی تربیت پر خصوصی توجہ،مشہد مقدس کے حوزہ علمیہ کی علمی حیثیت کو بحال کرنے اورحرم مطہر رضوی کی مذہبی سرگرمیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

15نوامبر
اگر انسان اپنی بے عزتی ہونے کے خوف سے غسل کی جگہ تیمم کر لے تو کیا تیمم سے اس کی نماز صحیح ہوگی؟

اگر انسان اپنی بے عزتی ہونے کے خوف سے غسل کی جگہ تیمم کر لے تو کیا تیمم سے اس کی نماز صحیح ہوگی؟

جو ‍‌شخص پینٹر ہے یا گاڑیاں بناتا ہے اور اس کے ہاتھ میں معمولا پینٹ یا گریس لگی رہتی ہے جو صاف نہیں ہوسکتی نماز کے لیے اس کا وظیفہ وضو ہے یا تیمم؟

15نوامبر
علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں ایس یو سی ضلع لاہور کی جانب سے مسجد علامہ الحائری وسن پورہ میں استقبالیہ

علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں ایس یو سی ضلع لاہور کی جانب سے مسجد علامہ الحائری وسن پورہ میں استقبالیہ

علامہ شبیر میثمی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعةالمنتظر میں ملاقات کی ، ملی اور تنظیمی امور پر ان سے رہنمائی حاصل کی۔

14نوامبر
مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر

مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر

نامور عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ لوگ مسجدوں کو آباد کریں۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ آج مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد بہت کم ہے، جبکہ موذن کی اذان ہر مسلمان کیلئے ہے ۔ ملک کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ہم مساجد سے جڑیں، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت کریں اور اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت مانگیں۔

14نوامبر
خطے کا ہر عرب ملک ایران کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، ایمن الصفدی کا دعوی‌

خطے کا ہر عرب ملک ایران کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، ایمن الصفدی کا دعوی‌

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے دعوی‌ کیا ہے کہ خطے کے تمام عرب ممالک ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ لیبیا کے بارے پیرس میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد فرانسیسی چینل 24 کے ساتھ ایران کے بارے گفتگو میں ایمن الصفدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اردن کسی ملک کے ثالث کے ساتھ گفتگو نہیں کرتا بلکہ ہم نے براہ راست ایرانی حکومت کے ساتھ گفتگو کی ہے

14نوامبر
شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے، پولیس کا پرامن شیعہ خواتین پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے، پولیس کا پرامن شیعہ خواتین پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاقانونیت امن کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔

14نوامبر
عورتوں کا گھر سے باہر عطر لگا کر نکلنا کیسا ہے؟

عورتوں کا گھر سے باہر عطر لگا کر نکلنا کیسا ہے؟

کیا ڈیوڈرینٹ (deodorant) پاک ہے اور اسے لگانے کے بعد نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

14نوامبر
شیعہ شفقت، منکسرالمزاجی اور برادران کے حقوق کا لحاظ

شیعہ شفقت، منکسرالمزاجی اور برادران کے حقوق کا لحاظ

جو شخص اپنے بھائیوں کے حقوق کی سب سے زیادہ معرفت رکھتا ہے اور ان حقوق کو ادا کرنے میں سب سے زیادہ کوشاں ہے وہ شان و منزلت کے لحاظ سے اللہ کے نزدیک سب سے بڑا اور عظیم ہے اور اس کا درجہ اور رتبہ سب سے اونچا ہے؛ اور جو بھی دنیا میں اپنے بھائیوں کی نسبت سب سے زیادہ تواضع اور خاکساری کا مظاہرہ کرے گا وہ اللہ کی بارگاہ میں صدیقین میں سے ہے اور علی بن ابیطالب علیہ السلام کے حقیقی شیعوں میں سے ہے۔